Monday, May 20, 2024
Homeٹرینڈنگاسٹالن نے اپنی پارٹی کے کارکنوں کو بینر زیا ہورڈنگس نہ لگانے...

اسٹالن نے اپنی پارٹی کے کارکنوں کو بینر زیا ہورڈنگس نہ لگانے کا حکم دیا

- Advertisement -
- Advertisement -

چنائی : ڈی ایم کے کے صدر،ایم کے اسٹالن نے جمعہ کو اپنی پارٹی کے کارکنوں کو متنبہ کیا کہ اگر بینر زیا ہورڈنگس لگائے گئے تو وہ کسی بھی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کی جانب سے ہو رڈنگز اور بینرز لگانے،عوام کو تکلیف دینے اور ٹریفک کی روانگی میں رکا وٹیں ڈالنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اسٹالن نے جمعرات کو،ایک ٹینکر کے بر سر اقتدار پارٹی کے عہدیدار کی جانب سے لگائے گئے بینر سے ٹکرانے کے بعد ایک 23سالہ خاتون کی موت ہونے کے واقعہ کی مذمت کی۔جس کے بعد اپنی پارٹی کے کارکنوں کو متنبہ کیا کہ وہ بینرس اور ہورڈنگس نہ لگائیں۔انہوں نے مزید کہا جہاں پارٹی کے عوامی جلسے ہوتے ہیں وہاں ایک یا دو،پارٹی کے بینرس لگائے جا سکتے ہیں۔