Monday, May 20, 2024
Homesliderاسٹالین کی قیادت میں تمل ناڈو کی34 رکنی کابینہ کی حلف برداری

اسٹالین کی قیادت میں تمل ناڈو کی34 رکنی کابینہ کی حلف برداری

- Advertisement -
- Advertisement -

چینائی۔ تمل ناڈو میں 10سال کے وقفہ کے بعد چھٹی بار اقتدار میں واپس آنے والی ڈی ایم کے حکومت میں ایم کے اسٹالن قیادت والی 34 رکنی کابینہ نے حلف لیا ۔یہاں راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں گورنر بنواری لال پروہت نے اسٹالن اور ان کی کابینہ کے ارکان کو اپنے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔
تقریب حلف برداری میں اداکار سے سیاستدان بنے مکل ندھی مائم کے بانی کمال ہاسن ، ایم ڈی ایم کے جنرل سکریٹری اور راجیہ سبھا ممبر وائیکو اور اے آئی اے ڈی ایم کے کوآرڈی نیٹر اور سابق نائب چیف منسٹر او پنیرسیلوم ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر رہنما ایل گنیشن نے شرکت کی۔
چیف منسٹر کے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد اسٹالن پارٹی کے رہنماوں کے ساتھ اپنے والد اور سابق ڈی ایم کے چیف ایم کروناندھی ، سی این انادورئی اور پیریار کی یادگار پرگئے اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ وہ کروناندھی کی رہائش گاہ گوپال پورم بھی گئے اور اپنی والدہ سے آشیرواد لیا۔
چیف منسٹر بعد میں ریاستی سکریٹریٹ پہنچے اور عہدہ سنبھال لیا اور اہم فائلوں پر دستخط کئے ۔34 رکنی کابینہ میں ماضی کی کرونادھی حکومت میں شامل رہے وزرائے کے ساتھ ہی 15 نئے چہروں اور دو خواتین کو کابینہ میں شامل کیا گیا ہے ۔
کابینہ میں ارکان کے ناموں اور ان کے لئے مختص وزارت کی فہرست اس طرح ہے ۔ ایم کے اسٹالن۔ چیف منسٹر۔دوروئی مرگن – آبی وسائل۔کے این نہرو۔ میونسپل ایڈمنسٹریشن۔ آئی پیریاسوامی- کوآپریٹو۔کے پون مڈی- اعلی تعلیم۔ای وی ویلو- عوامی خدمات۔ایم آر کے پنیر سیلوم۔ ۔زراعت اور کسانوں کی بہبود۔کے کے ایس ایس آر رام چندرن – محصول اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ۔تھنگم تھناراسو۔ انڈسٹریز۔ایس رگھوپتی۔ ۔قانون۔ایس متھوسوامی – ہاوسنگ اور شہری ترقیات۔ٹی ایم انبراسن – دیہی صنعتیں۔ایم پی سامی ناتھن – اطلاعات و نشریات۔ گیتا جیون۔ سماجی بہبود اور تفویض اختیارات خواتین ۔انیتا آر رادھا کرشنن – ماہی گیری ، فشریز ویلفیئر اور جانوروں کی پرورش۔ایس آر راجکنپن۔ ۔ٹرانسپورٹ ۔کے .رام چندرن۔ جنگلات۔آر سکاراپانی – فوڈ اینڈ سپلائی۔وی سینتھیل بالاجی۔ بجلی اور ایکسائز۔آر گاندھی۔ ہینڈ لوم ۔ایم اے سبرامنیم – صحت اور خاندانی بہبود۔ایس ایس شیو شنکر۔ پسماندہ طبقات کی فلاح و بہبود۔پی کے شیکھر بابو۔ ایچ آر اینڈ سی ای۔پلانی ویل تھنگراجن – فنانس اور ہیومن ریسورس مینجمنٹ۔ایس ایم ناصر۔ دودھ اورڈیری ڈیولپمنٹ ۔جی کے ایس مستان۔ اقلیتی بہبود اور غیر مقیم تمل ویلفیئر۔انبیل مہیش پویاموزی – اسکول ایجوکیشن۔شیوا وی میا ناتھن۔ ماحولیات ، موسمیاتی تبدیلی اور یوتھ ویلفیئر اینڈ اسپورٹس ڈیولپمنٹ-سی وی گنیشن – لیبر ویلفیئر اوراسکل ڈیولپمنٹ۔ٹی ایم تھنگراج۔ انفارمیشن ٹکنالوجی۔ایم ماتھی وینتھن۔ سیاحت ۔محترمہ این کیالوزی سیلواراج۔ قدیم ڈراوڈ ویلفیئر۔