Sunday, May 19, 2024
Homesliderاسپورٹس فار آل  کی ٹرافی کی ظہیر خان کے ہاتھوں رونمائی

اسپورٹس فار آل  کی ٹرافی کی ظہیر خان کے ہاتھوں رونمائی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ اسپورٹس فار آل (ایس ایف اے ) ہندوستان میں کھیلوں کے لیے ایک مضبوط بنیاد بنانے کے لیے مقرر کردہ معیارات کو بلند کرنے کے لیے ریاست تلنگانہ کی اسپورٹس اتھارٹی اور حکومت تلنگانہ کی مسلسل اور ناقابل فراموش کوششوں کو تسلیم کرتا ہے۔ سرکردہ ملٹی اسپورٹس پلیٹ فارم نے اتوارکی سہ پہر گچی باؤلی اسٹیڈیم، حیدرآباد میں اسکولی بچوں کے درمیان ایک متحرک کھیلوں کی ثقافت کی تشکیل کے لیے ان کے مسلسل تعاون کے لیے اظہار تشکر کے طور پر شاندار تقریب کی میزبانی کی۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر ظہیر خان تقریب میں چمپئن شپ کی ٹرافی کی رونمائی کی ۔ایس ایف اے چمپئن شپ حیدرآباد 2022 کھیلوں کے سب سے بڑے مقابلوں میں سے ایک ہے جس کا شہر نے مشاہدہ کیا ہے جس میں حیدرآباد سے 640 سے زیادہ اسکولوں نے حصہ لیا ہے۔ اولمپک طرز کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ریاست تلنگانہ کی اسپورٹس اتھارٹی نے بچوں کو کھیلوں کو سمجھنے کے لیے عصری وسائل اور پلیٹ فارم فراہم کرکے ملک کے کھیلوں کے شعبے کی بلندی میں بہت بڑاکردار ادا کیا ہے، جس سے بچوں کو اپنی صلاحیتوں کو فروغ دینے کا موقع ملا۔ایونٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، سری وی سرینواس گوڈ وزیر امتناعی اور آبکاری، کھیل اور یوتھ سروسز، سیاحت اور ثقافت اور آثار قدیمہ، حکومت تلنگانہ نے کہا مجھے یقین ہے کہ یہ ایک منفرد اور انتہائی ضروری چمپئن شپ ہے۔

ہندوستانی کھیل کا چہرہ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔سری اے وینکٹیشور ریڈی چیرمین اسپورٹس اتھارٹی آف تلنگانہ نے اس موقع پر کہا کہ اسپورٹ اتھارٹی آف تلنگانہ اسٹیٹ اور حکومت تلنگانہ اسکولی بچوں کے درمیان کھیلوں کی ایک مضبوط ثقافت کی تعمیر کے لیے پرعزم ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلنگانہ کے کھلاڑی جو کہ قومی اور بین الاقوامی سطح پر شاندار مظاہروں کے ذریعہ ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کررہے ہیں اس روایت کو مزید مستحکم کرنے کےلئے ریاستی حکومت اسکول کے اسپورٹس کو بنیاد بنا رہی ہے۔