Thursday, May 16, 2024
Homesliderاسکولوں اور کالجوں کی 50 فیصد عملہ کی ساتھ کشادگی کے باوجود...

اسکولوں اور کالجوں کی 50 فیصد عملہ کی ساتھ کشادگی کے باوجود کئی سوال باقی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: ریاست بھر کے اسکولوں اور کالجوں کا آغاز رواں ہفتہ زیادہ سے زیادہ 50 فیصد اساتذہ اور دیگر عملہ کے ساتھ ہوا ہے لیکن عوام میں وائرس کا خوف ہنوز جاری ہے جس کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو تعلمی مراکز روانہ کرنے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہیں ۔ محکمہ تعلیم نے 21 ستمبر سے زیادہ سے زیادہ پچاس فیصد ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ اسٹاف کو اسکولوں اور  کالجوں میں آن لائن ٹیچنگ ، ٹیلی کونسلنگ اور اس سے متعلق کام کے لئے بلایا ہے۔ محکمہ کی جانب سے ان لاک  4 کے رہنما خطوط اسکولوں اور کالجوں پر نافذ ہیں جو صرف کنٹینمنٹ زون سے باہر ہیں۔

اس کے مطابق اسکول انتظامیہ نے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے کام کی درجہ بندی کی ہے۔ انتظامیہ نے متبادل دنوں میں اساتذہ کو اسکول کی خدمات  تفویض کردی گئی ہے جبکہ چند کالجوں میں حاضری رجسٹر کتاب کے مطابق کی جارہی ہے۔

اساتذہ سے آن لائن ڈیجیٹل کلاسوں کے لئے مواد تیار کرنے کے لئے کہا گیا تھا اور انہیں یہ نگہداشت  کرنے کی ہدایت دی گئی تھی کہ آیا دوردرشن یاداگیری اور ٹی نیٹ ورک چینلز کے ذریعہ طلباء ڈیجیٹل کلاسوں کو ٹیلی کاسٹ کیا جارہا اس میں طلبہ کی شرکت بھی نظر رکھی جائے ۔ اساتذہ سے طلبہ کی سیکھنے کی سطح کا اندازہ کرنے کے لئے ورک شیٹ تیار کرنے کو کہا گیا۔

اسکولوں میں اساتذہ کی زیادہ سے زیادہ 50 فیصد حاضری کے ساتھ کام شروع ہوا ہے۔ اساتذہ کو متبادل دنوں میں اسکول کی ڈیوٹی تفویض کردی گئی ہے۔ اساتذہ ڈیجیٹل کلاسوں کی نگرانی کر رہے ہیں ، فون پر طلباء کے شکوک و شبہات کو دور کررہے ہیں اور طلباء کے لئے ورک شیٹ تیار کررہے ہیں۔ کچھ اسکولوں میں صفائی کے عملہ کی کمی کی وجہ سے صفائی کے مسائل کا سامنا ہے۔ تلنگانہ اسٹیٹ یونائیٹڈ اساتذہ فیڈریشن کے جنرل سکریٹری چاوا راوی نے کہا کہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنا چاہئے۔

گورنمنٹ جونیئر کالجز نے طلبہ کو فرسٹ ایر انٹرمیڈیٹ کورس میں داخل کرنا شروع کردیا ہے۔ اسمارٹ فون رکھنے والوں کے لئے جونیئر لیکچررز ورچوئل کلاسز کا اہتمام کررہے  ہیں اور دوسروں کے لئے دوردرشن یادگاری چینل کے ذریعے ڈیجیٹل کلاسیں نشر کی جارہی ہیں۔

کالجوں کا آغاز 50 فیصد عملے کے ساتھ ہوا ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ ہم ایسے طلبا کو زوم ایپ کے ذریعے آن لائن کلاس دے رہے ہیں جن کے پاس اسمارٹ فون ہیں۔ طلبہ کے شکوک و شبہات کو دور کرنے کے لئے واٹس ایپ اور ایس ایم ایس گروپس تشکیل دیئے گئے ہیں۔ گورنمنٹ جونیئر کالج  کے پرنسپل کے کرشنا کمار نے کہا  ڈیجیٹل کلاسوں کا شیڈول بھیجنے کے علاوہ طلبہ کی  اساتذہ نگرانی کر رہے ہیں کہ آیا طلبہ ٹی وی پر ایسی کلاسیں دیکھ رہے ہیں یا نہیں۔