Friday, May 10, 2024
Homesliderاسکول میں حجاب نکالنے کا حکم ، تامل ناڈو پولیس نے تحقیقات...

اسکول میں حجاب نکالنے کا حکم ، تامل ناڈو پولیس نے تحقیقات شروع کردی

- Advertisement -
- Advertisement -

چینائی ۔ چینائی کی سیلائیور پولیس نے ایک شخص کی شکایت کے بعد تحقیقات شروع کر دی ہے کہ اس کی بیوی کو اس وقت حجاب اتارنے کے لیے کہا گیا جب وہ اپنے چار سالہ بیٹے کا داخلہ لینے کے لیے اسکول گئی تھی۔ تمبرم کے عاشق میران نے اپنی شکایت میں کہا کہ وہ اور اس کی بیوی ایسٹ تمبرم کے ایک خانگی اسکول میں اپنے بیٹے کو ایل کے جی کلاس میں داخل کروانے کے لیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اسکول کے ایک ملازم نے انکی اہلیہ سے یہ کہتے ہوئے اپنا حجاب اتارنے کو کہا کہ اسکول اپنے احاطے میں حجاب پہننے کی اجازت نہیں دیتا۔

 اس کے بعد جوڑا پرنسپل کے پاس گیا اور اس واقعہ کی شکایت کی۔سلیور پولیس اسٹیشن کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر نے آئی اے این ایس کو بتایا کہ شکایت کنندہ اور اس کی بیوی کے مطابق پرنسپل نے ملازم کے موقف کی حمایت کی اور جوڑے کو بتایا کہ اسکول اپنے احاطے میں خواتین کو حجاب پہننے کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ میران اور اس کی بیوی اسکول سے باہر آئے اور خاندان کے دیگر افراد اور رشتہ داروں کے ساتھ مل کر سلائیور پولیس میں شکایت درج کروائی۔ ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ وہ اسکول کے پرنسپل سے ملاقات کریں گے اور شکایت کے حوالے سے جواب حاصل کریں گے اور اسکول کے دیگر اساتذہ اور عملے کے اراکین سے بھی بات کریں گے۔ تمل ناڈو حجاب سے پاک تھا یہاں تک کہ پڑوسی ریاست کرناٹک اس مسئلے کی زد میں ہے اور اسکول کے حکام کی کارروائی نے ریاستی حکومت اور سیاسی جماعتوں کو پریشان کر دیا ہے۔

تمل ناڈو کے اسکولی تعلیم کے وزیر انبل مہیش پویاموزی نے آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا یہ بدقسمتی کی بات ہے اور مجھے اس بات کی جانچ کرنی ہوگی کہ جمعرات کو اسکول میں کیا ہوا اگر اسکول حکام قصوروار پائے گئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ہم پولیس کی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں جنہوں نے پہلے ہی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔واضح رہے کہ فروری میں شہری بلدیاتی انتخابات کے دوران ایک بی جے پی کارکن جو مدورائی کے ایک بوتھ میں پولنگ ایجنٹ تھا، کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب اس نے ایک خاتون ووٹر سے حجاب اتارنے کو کہا۔