Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگاسکول کے قریب سے شراب کی دوکان کو ہٹانے کے لئے،اسد اویسی...

اسکول کے قریب سے شراب کی دوکان کو ہٹانے کے لئے،اسد اویسی کی اپیل

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: کل ہند مجلس اتحاد المسلمین کے صدر و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد اسد الدین اویسی نے ہفتہ کے روز، ایکسائز حکام سے در خواست کی کہ لنگر ہاؤز کے علاقے میں اسکول کے قریب شراب کی دوکان کھولنے سے روکیں۔طلباء کے والدین کی اپیل پر اسد اویسی نے اس سلسلہ میں ایکسائز حکام کو خط لکھا۔انہوں نے کہا کہ اسکول کے قریب شراب کی دکان،طلباء کے لئے پریشانی کاباعث بنے گی۔

اسد اویسی نے عہدیداروں سے طلبہ کے مفادات کا تحفظ کرنے کو کہا۔دریں اثناء والدین نے شراب کی دکان کو روکنے کے لئے اویسی کے تعاؤن پر ان کی سراہنا کی۔اسد اویسی نے متنبہ کیا کہ اگر ان کے اعتراض کے خلاف اگر کوئی شراب کی دکان وہاں کھولی جاتی ہے تو وہ احتجاج کریں گے۔