Friday, May 17, 2024
Homesliderاس سال بین الاقوامی یوگا ڈے آن لائن منایا جائے گا

اس سال بین الاقوامی یوگا ڈے آن لائن منایا جائے گا

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: کورونا وبائی امراض کے پیش نظر اس سال کا بین الاقوامی یوم یوگ ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارم پر منایا جائے گا اور یہاں کوئی اجتماعات نہیں ہوں گے ۔ حکومت نے واضح  کردیا ہے کہ اس سال بین الاقوامی یوگا ڈے ‘‘گھر میں یوگا اور خاندان کے ساتھ یوگا’’ عنوان کے تحت آن لائن ہوگا ۔ عہدیدار 21 جون کو صبح 7 بجے یوگا ڈے کی تقریبات میں شامل ہوسکیں گے۔ بیرون ملک ہندوستانی ڈیجیٹل میڈیا کے ساتھ یوگا کی حمایت کرنے والے اداروں کے نیٹ ورک کے ذریعے لوگوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اس سے قبل وزارت آیوش نے ایک عظیم الشان پروگرام کے انعقاد کا منصوبہ بنایا تھا ، تاہم کورونا کی وجہ سے اسے منسوخ کرنا پڑا ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعظم نے 31 مئی کو شروع کی جانے والی مائی لائف ، مائی یوگا ویڈیو بلاگنگ مقابلہ کے ذریعے ، آیوش اور آئی سی سی آر کی وزارت یوگا کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور لوگوں کو تیاری اورمتحرک شرکاء میں شامل ہونے کی ترغیب دلائے ہے۔ علاوہ ازیں اس مرتبہ یوگا ڈے دو مرحلے میں منعقد ہوگا ۔ پہلا مقابلہ بین الاقوامی ویڈیو بلاگنگ مقابلہ پر مشتمل ہے ، جس میں فاتحین کا انتخاب کسی ملک کے اندر کیا جائے گا۔ اس کے بعد عالمی انعام یافتہ افراد جیتیں گے جن کا انتخاب مختلف ممالک سے کیا جائے گا۔یعنی قومی اور بین الاقوامی طرز پر یہ مقابلے ہوں گے۔