Friday, May 10, 2024
Homesliderاعجاز کے 10 وکٹوں کےشاندار کارنامے کے باجود ممبئی ٹسٹ پر ہندوستان...

اعجاز کے 10 وکٹوں کےشاندار کارنامے کے باجود ممبئی ٹسٹ پر ہندوستان کی گرفت مضبوط

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔نیوزی لینڈ کے بائیں ہاتھ کے اسپنر اعجاز پٹیل کے تاریخی 10 وکٹ لینے کے باوجودہندوستانی ٹیم نے یہاں وانکھیڈے اسٹیڈیم میں دوسرے اور آخری ٹسٹ میں 332 رنز کی زبردست سبقت حاصل کرتے ہوئے شاندار اندازمیں واپسی کی۔ ویراٹ کوہلی کی زیرقیادت ٹیم نے اشون نے 4-8 اور محمد سراج نے 3-19 کی شاندار بولنگ  کی بدولت پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کو 28.1 اوور میں 62 رنز پر ڈھیر کیا۔ دوسرے دن کے اختتام پر میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 69 رنز بنائے ہیں۔

مینک اگروال چتیشور پجارا کے ساتھ 38 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے، جنہوں نے اننگز کا آغاز کیا کیونکہ شبمن گل کو فیلڈنگ کے دوران دائیں کہنی پر چوٹ لگی ہے، وہ 29 رنز پر بیٹنگ کر رہے ہیں۔ بھلے ہی ہندوستان  نے نیوزی لینڈ کے گرد گھیرا تنگ کر دیا ہو لیکن دنیائے کرکٹ میں اعجاز پٹیل کے کارنامہ کا چرچہ ہے ۔ نیوزی لینڈ کے اسپنر نے ایک اننگز میں تمام دس وکٹیں لے کر تاریخ رقم کی۔  10-119 کے اپنے اعداد و شمار کے ساتھ، اعجاز انگلینڈ کے لیجنڈ جم لیکر (1956) اور ہندوستان کے انیل کمبلے (1999) کی طرح پوری مخالف ٹیم کو اکیلے ہی آؤٹ کرنے  والے دو بولروں کی فہرست میں تیسرا اپنا نام درج کیا ہے ۔سب سے پہلےجم  لیکر نے اولڈ ٹریفورڈ میں آسٹریلیا کے خلاف 10-53 جبکہ کمبلے نے نئی دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ گراؤنڈ میں پاکستان کے خلاف 10-74 سے  کار یکارڈ درج کیا تھا ۔

 اتفاق سےاعجاز انگلینڈ کے سابق بولر لیکر کی طرح یارکشائر کے لیے کھیلتے ہیں ۔ مہمان اسپنرجنہوں نے اپنے پچھلے 10 ٹسٹ مقابلوں  میں صرف 29 وکٹیں حاصل کی تھیں انہوں نے  جمعہ کو چار وکٹیں حاصل کرتے اپنے ریکارڈ کی شروعات کی  اور  دوسرے دن صبح کے سیشن میں اپنی تعداد میں مزید دو کا اضافہ کیا اور پھر لنچ کے بعد کے سیشن میں مزید چار وکٹیں حاصل کیں۔ 30 سالہ اعجازجو آٹھ سال کی عمر میں ممبئی سے نیوزی لینڈ منتقل ہو گئے تھے اور انہوں نے 2018 میں ابوظہبی میں پاکستان کے خلاف ٹسٹ کرئیر کا آغاز کیا تھا۔

اپنی پہلی چار وکٹیں 73 رنز کے عوض حاصل کیں اور اگلے چھ وکٹیں صرف 46 رنز کے عوض اپنے نام درج کی ۔ وہ دوسرے دن کے اپنے پہلے اوور میں ہیٹ ٹرک پر تھے جب اس نے لگاتار دوگیندوں پر وردھیمان ساہا اور اشون کو آوٹ  کیا۔ہندوستانی ٹیم جس آج کھیل کا آغاز  221/4 سے شروع کیا تھا اس نے پہلی اننگز میں 325  اسکور کئے ۔ ہندوستانی اوپنر مینک اگروال نے شاندار 150 رنز کی اننگز سے مقابلے میں اپنا نام درج کیا ہے ۔ 311 گیندوں کی اننگز میں انہوں نے 17 چوکے اور چار چھکے لگائے۔