Monday, May 20, 2024
Homesliderافریقی شہر بوٹسوانا میں دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا دریافت

افریقی شہر بوٹسوانا میں دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا دریافت

- Advertisement -
- Advertisement -

جوہانسبرگ۔ معدنیات کی دنیا میں ایک تاریخ رقم کرتے ہوئے جنوبی افریقی شہر بوٹسوانا میں دنیا کا سب سے بڑا ہیرا دریافت کرنے کا دعوی کیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اینگلو امریکن ڈی بیراورحکومت کے مطابق افریقی شہر بوٹسوانا میں ایک ہزار98 قیراط وزنی دنیا کا تیسرا بڑا ہیرا دریافت کرلیا گیا۔برطانوی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ پتھر16 جون کو ڈیبسوانا ڈائمنڈ کمپنی کے قائم مقام منیجنگ ڈائریکٹر لینیٹ آرم اسٹرونگ کی جانب سے صدر موک ویتسی مسیسی کو پیش کیا گیا۔خیال کیا جارہا ہے کہ یہ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا ہیرا ہے ، اس سے قبل 1905میں جنوبی افریقہ میں 3 ہزار106 قیراط کا کلینن پتھر دریافت کیا گیا تھا اور بعدازاں2015 میں بوٹسوانا میں ایک ہزار19 قیراط وزنی لیسیڈی لا رونا دریافت ہوا تھا۔

لینیٹ آرم اسٹرونگ نے کہا کہ یہ ڈیبسوانا کی 50 سالہ تاریخ میں دریافت ہونے والا سب سے بڑا ہیرا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ابتدائی تجزیے کے مطابق یہ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا جواہر کے معیار کا پتھر ہوسکتا ہے ۔ ہمیں اب یہ فیصلہ کرنا ہے کہ اس ہیرے کو ڈی بیرز چینل کے ذریعے فروخت کیا جائے یا سرکاری اوکاوانگو ڈائمنڈ کمپنی کے ذریعے بیچا جائے ۔

وزیر معدنیات لیفوکو موگی نے کہا کہ ابھی اس دریافت ہونے والے پتھرکو نام دیا جانا باقی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس پتھر کی لمبائی73 ملی میٹر، چوڑائی52 ملی میٹر ہے جبکہ اس کی موٹائی27 ملی میٹر ہے ۔ سال 2020 میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثر ہیرے کی فروخت کے بعد اس نایاب پتھر کی فروخت کا اس سے بہتر کوئی وقت نہیں تھا۔

بوٹسوانا کی حکومت ڈیبسوانا کی فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی کا80 فیصد حصہ رائلٹیز اور ٹیکسز کے ذریعے وصول کرتا ہے ۔سال 2020 میں ڈیبسوانا کی پیداوار29 فیصد کم ہوکر ایک کروڑ66 قیراط تک پہنچ گئی تھی جبکہ فروخت30 فیصد کم ہوکر2.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی تھی۔عالمی وبا کورونا وائرس نے ہیرے کی طلب اور پیداوار دونوں کو متاثر کیا ہے۔

سفری پابندیوں میں نرمی اور زیورات کی مارکیٹس دوبارہ کھلنے کے بعد ہیرے کی عالمی مارکیٹ بحال ہورہی ہے اور اس سال 2021 میں ڈیبسوانا اپنی پیداوار کو2 کروڑ30 لاکھ قیراط کی سطح تک 38 فیصد بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔