Thursday, May 16, 2024
Homesliderافسانوی اسپنر شین وارن کی قلب پر حملہ سے موت

افسانوی اسپنر شین وارن کی قلب پر حملہ سے موت

- Advertisement -
- Advertisement -

کینبرا ۔ لیجنڈری آسٹریلیائی  اسپنر شین وارن 52 سال کی عمر میں مشتبہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ وارن کی انتظامی فرم کی طرف سے فاکس نیوز کو دیے گئے ایک بیان کے مطابق، ان کا انتقال تھائی لینڈ میں دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ شین اپنے ولا میں مشتبہ حالات میں پائے گے تھے  اور طبی عملے کی بہترین کوششوں کے باوجود انہیں بچایا نہیں جا سکا۔ بیان میں مزید کہا ہے کہ خاندان اس وقت رازداری کی درخواست کرتا ہے اور مناسب وقت پر مزید تفصیلات فراہم کرے گا۔

بلاشبہ اب تک کے سب سے بڑے لیگ اسپنروارن نے 1992 سے 2007 کے درمیان اپنے 15 سالہ کیریئر میں 708 ٹسٹ وکٹیں حاصل کیں۔ وارن نے اپنا ٹسٹ ڈیبیو 1992 میں سڈنی میں ہندوستان کے خلاف کیا اور اس کے بعد اگلے سال مارچ میں ویلنگٹن میں نیوزی لینڈ کے خلاف ونڈے ڈیبیو کیا تھا۔ وارن جنہیں وزڈن کے پانچ صدی کے بہترین کرکٹرز میں سے ایک کے طور پر منتخب گیا تھا انہوں  نے 293 وکٹوں کے ساتھ اپنا ونڈے کیریئر ختم کیا تھا۔ انہوں نے 1999 میں آسٹریلیا کی ونڈے ورلڈ کپ کی فتح میں بھی کلیدی کردار ادا کیا۔

وارن کا ہندوستانی کرکٹ اور کھلاڑیوں سے بھی گہرا تعلق رہا ہے جیسا کہ وہ سچن تنڈولکر کے اپنے وقت میں حریف رہے اور ان کے درمیان مقابلہ ہمیشہ ہی موضوع بحث رہا ہے۔علاوہ ازیں دنیا کے دولت مند ترین لیگ آئی پی ایل کے افتتاحی ایونٹ میں انہوں نے اپنے ٹیم راجستھان رائلس کو 2008 میں خطاب جتوایا تھا ۔آئی پی ایل کی تاریخ کی میں وارن کو پہلی ٹرافی حاصل کرنے کا بھی اعزاز ہے ۔شین وارن کی اچانک موت نے کرکٹ دنیا میں غم کا ماحول پیدا کردیا ہے اور ساری دنیا کے سابق اور موجودہ کھلاڑیوں کے لئے حکومتی اداروں سے پیغامات کا ایک سلسلہ چل پڑا ہے ۔