Sunday, May 19, 2024
Homeٹرینڈنگ افغانستان میں دہشت گرد حملوں کی اقوام متحدہ کی جانب سے مذمت

 افغانستان میں دہشت گرد حملوں کی اقوام متحدہ کی جانب سے مذمت

- Advertisement -
- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔ اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے افغانستان میں حال ہی میں مسلسل دہشت گردا حملوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ افغانستان کے جنوبی قلات گلزہ شہر میں خفیہ سلامتی ایجنسی کے دفتر افغان نیشنل ڈائرکٹوریٹ کو نشانہ بنا کر دھماکہ کیا گیا جس کی زد میں نزدیک میں واقع جابل پرووینشیل اسپتال بھی آگیا۔اس حملے میں کم سے کم 20 افراد کی موت ہوگئی اور95 سے زیادہ لوگ زخمی ہوئے ۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔

اقوام متحدہ سلامتی کونسل نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے اراکین نے افغانستان میں حالیہ ہفتوں میں مسلسل حملوں کی پرزور الفاظ میں مذمت کی ہے ۔ سلامتی کونسل 19 ستمبر کو جابل صوبہ کے قلات گلزہ میں ہوے حملے کی خصوصی طور سے مذمت کرتا ہے جس میں کم سے کم 20 افراد کی موت ہوئی اور95 سے زیادہ زخمی ہوئے ۔ واضح رہے کہ افغانستان کے جنوبی قلات گلزہ شہر میں خفیہ ایجنسی کے دفترافغان نیشنل ڈائرکٹوریٹ کو نشانہ بنا کر دھماکہ کیا گیا جس میں 20 افراد کی موت ہوگئی اور95 دیگر زخمی ہوگئے ۔اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے ۔

سلامتی کونسل نے افغانستان کے پروان صوبہ میں17 ستمبر کو ہوئے حملے کی بھی مذمت کی ہے ۔ اس حملے میں کم سے 38 افراد کی موت ہوگئی تھی اور80 سے زیادہ زخمی ہوگئے تھے ۔بیان میں کہا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کے اراکین نے ان حملوں کے لئے ذمہ دار افراد اور تنظیموں پر روک لگانے اور انہیں عدالت کے کٹہرے میں لانے کی ضرورت پر زور دیا ہے اور سبھی ممالک سے بین الاقوامی قوانین اور سلامتی کونسل سے متعلق تجاویز کے تحت افغان حکومت کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے ۔ واضح رہے کہ طالبان نے افغانستان میں28 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات کے پیش نظر حملوں میں اضافہ کردیا ہے ۔