Sunday, May 12, 2024
Homesliderالزام لگانے والے مودی سے معافی مانگیں :امت شاہ

الزام لگانے والے مودی سے معافی مانگیں :امت شاہ

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ہفتہ کو کہا کہ گجرات فسادات کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی پر سیاسی سازش کے تحت الزام لگایا گیا تھا اور الزامات لگانے والوں کو اب مودی، ملک اور بھارتیہ جنتا پارٹی سے معافی مانگنی چاہئے۔امیت شاہ نے آج سوشل میڈیا پر اپنے ایک انٹرویو کے اقتباسات کو سلسلہ وار ٹویٹس میں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کے فیصلے سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ یہ تمام الزامات سیاسی سازش کے تحت لگائے گئے تھے اور اب یہ الزامات لگانے والوں کو نریندر مودی سے معافی مانگنی چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ نریندر مودی جی پر لگائے گئے الزامات ایک سیاسی سازش تھی۔ مودی جی نے ایک لفظ بھی بولے بغیر 18-19 سال تک بھگوان شنکر کے زہر پینے کی طرح تمام دکھوں سے لڑتے رہے۔ اب جب کہ سچ سونے کی طرح چمکتا ہوا سامنے آیا ہے، یہ فخر کی بات ہے۔
حال ہی میں کانگریس لیڈر راہول گاندھی سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی پوچھ گچھ کے دوران کانگریس کارکنوں کے دھرنے اور مظاہروں پر تنقید کرتے ہوئے ہوئے انہوں نے ایک اور ٹویٹ میں کہاکہ نریندر مودی جی نے ایک بہترین مثال قائم کی ہے کہ جمہوریت میں آئین کا احترام کیسے کیا جا سکتا ہے۔

 مودی جی سے گھنٹوں پوچھ گچھ کی گئی لیکن ہم نے کوئی دھرنا نہیں دیا۔ اگر جھوٹے الزامات لگانے والوں میں ضمیر ہے تو انہیں مودی جی، بی جے پی اور ملک سے معافی مانگنی چاہیے۔یادرہے کہ گجرات فسادات میں مودی کے کردار کے ضمن میں کانگریس کے مرحوم لیڈر کی اہلیہ ذکیہ جعفری کی جانب سے دائر کردہ درخواست کو سپریم کورٹ نے  گزشتہ  روز خارج کردیا تھا جس کے بعد امیت شا ہ نے یہ بیان دیا ہے ۔