Tuesday, May 14, 2024
Homesliderالّم ناراینا سے صحافیوں کی ملاقات ،ایکریڈیشن مسائل پر تبادلہ خیال

الّم ناراینا سے صحافیوں کی ملاقات ،ایکریڈیشن مسائل پر تبادلہ خیال

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹس فیڈریشن کے ایک وفد نے صدر فیڈریشن ایم اے ماجد کی قیادت میں صدر نشین میڈیا اکیڈمی آف تلنگانہ اسٹیٹ و تلنگانہ میڈیا ایکریڈیشن کمیٹی الّم ناراینا سے ملاقات کی اور کیبل ٹی وی چینلز اور چھوٹے و متوسط درجہ کے اخبارات کے ایکریڈیشن سے متعلق مسائل سے واقف کروایا۔ الّم ناراینا نے فیڈریشن کی اس نمایندگی پر غور و خوض کرکے تیقن دیا کہ ان مسائل کے یکسوئی کی بھر پور کوشش کی جائے گی ۔

الّم ناراینا نے کہا کہ ضلعی سطح پر الکٹرانک میڈیا نمائندوں کو ایکریڈیشن کارڈ کی منظوری کے لئے ضلع میں دفتر یا اسٹوڈیو کی موجودگی ضروری نہیں ہے ۔ اس ملاقات میں ایم اے ماجد کے علاوہ فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری سید غوث محی الدین ، آرگنائزنگ سکریٹری محمد امجد علی ، حیدرآباد سٹی کنوینر محمد عبد المحسن و دیگر بھی موجود تھے۔