Sunday, May 12, 2024
Homeٹرینڈنگالہ آباد ہائی کورٹ نے آعظم خان کے خلاف درج 29ایف آئی...

الہ آباد ہائی کورٹ نے آعظم خان کے خلاف درج 29ایف آئی آر پر کارروائی روک دی

- Advertisement -
- Advertisement -

پریاگ راج : سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ آعظم خان کو چہار شنبہ کے روز الہ آباد ہائی کورٹ سے اس وقت بڑی راحت ملی،جب عدالت نے ان کے خلاف درج 29 ایف آئی آر ز پر کارروائی روک دی۔جسٹس منوج مشرا اور جسٹس منجو رانی چوہان پر مشتمل ڈویژن بنچ نے خان کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر یہ فیصلہ کیا۔

رامپور میں کسانوں کے ذریعہ ان کے خلاف درج ان 29مقدمات میں آعظم خان کو اب گرفتار نہیں کیا جائے گا۔ان کے کلاف کسانوں نے الزام لگایا تھا کہ آعظم خان نے مولانا جو ہر یونیورسٹی کے لئے ان کی زمین چھینی ہے۔

رامپو ر پولیس نے اب تک،آعظم خان کے خلاف 84مقدمات درج کئے ہیں،ان میں سے 29مقدمات پراسٹے آرڈر دیا گیاہے۔آعظم خان کے خلاف کتاب چوری،مجسمے کی چوری،بھینس اور بکری کی چوری،اور زمینوں پر قبضے کے مقدمات درج ہیں۔ان کی اہلیہ اور رکن پارلیمنٹ تنزین فاطمہ اور بیٹے رکن اسمبلی عبد اللہ آعظم کے خلاف بھی معاملات درج کئے گئے ہیں۔