Monday, May 6, 2024
Homesliderالہ آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر کفیل خان کی قید کو دیا...

الہ آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر کفیل خان کی قید کو دیا غیر قانونی قرار، جلد رہا کرنے کی حکومت کو دی ہدایت

- Advertisement -
- Advertisement -

منگل کے روزہائی کورٹ نے ڈاکٹر کفیل خان جو قومی سلامتی ایکٹ 1980 کی سخت دفعات کے تحت زیرحراست ہیں، کو دی ایک بڑی راحت، اور ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسے فوری رہا کرے۔

گورکھپورکے مقیم ڈاکٹرکفیل خان، دسمبر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران اشتعال انگیز تبصرے کرنے کے الزام میں 29 جنوری سے زیرحراست ہیں۔

الہ اباد ہائی کورٹ نے مشاہدہ کیا کہ ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف الزامات کی توثیق کی گئی ہے، کیونکہ ان کی مبینہ طور پر اشتعال انگیز تقریر میں کسی قسم کی کوئی ثبوت نہیں ہے جس نے کسی بھی برادری کے خلاف نفرت پیدا کی یا تشدد کو فروغ دیا۔

ڈاکٹر خان کی والدہ کے ذریعے دائر کی جانے والی ایک پٹیشن پر ہائی کورٹ نے یہ حکم جاری کیا، جس میں یہ الزام لگایا ہے کہ ان کے بیٹے کو غیرقانونی طورپر پر حراست میں لیا گیا ہے۔
چیف جسٹس گووند ماتھور اور جسٹس سومترا دائل سنگھ پر مشتمل ڈویژن بینچ نے ڈاکٹر کفیل خان کے خلاف این ایس اے کے الزامات کو مسترد کر دیا ہے، جو اس وقت مٹھورا جیل میں قید ہے۔

دسمبر13 کو دائر کی گئی ایف آئی آر میں کہا گیا تھا کہ مسٹر خان نے یونیورسٹی میں پر امن ماحول کو ناکام بنانے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو خراب کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم ریاست اتر پردیش کی تصدیق کے مطابق ڈاکٹر خان کے خلاف این ایس اے ایکٹ کے تحت ضلعی مجسٹریٹ، علی گڑھ کے ذریعے 13 فروری 2020 کو نظر بند کرنے کا حکم منظور کروایا تھا۔

ڈاکٹر کفیل خان کی نظر بندی کی مدت میں توسیع کو بھی غیر قانونی قرار دیا گیا ہے، این ایس اے کے احکامات کو ایک طرف رکھ دیا گیا ہے، کیونکہ عدالت اس نتیجے پر پہنچی کہ ڈاکٹر خان کو ان پر عائد الزامات کے خلاف نمائندگی کرنے کا “موثر موقع” نہیں دیا گیا تھا۔

عدالت نے کہا کہ سی اے اے مخالف مظاہروں کے درمیان 13 دسمبر 2019 کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ڈاکٹر کفیل خان کی تقریر جس کی وجہ سے وہ قومی سلامتی ایکٹ کی سخت دفعات کے تحت ان کی گرفتاری ہوئی اور اس کے بعد انہیں نظربند کر دیا  تھا یہ انکشاف نہیں ہوا ہے کہ ڈاکٹر خان نے کوئی نفرت یا تشدد کو فروغ دینے کی کوشش کی  ہے

بینچ نے کہا ” یقینا اسپیکر حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت کر رہے تھے اور ایسا کرتے وقت ان کے ذریعے کچھ مثال پیش کی گئی ہے لیکن یہ کہ کہیں نظر بندی کا مطالبہ کرنے والے واقعات کی عکاسی نہیں ہوتی۔

واضح رہے کہ سی اے مخالف مظاہروں کے درمیان، ڈاکٹر کفیل خان کو 13 دسمبر 2019 کو علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے الزام میں میں اسی سال جنوری میں ممبئی سے گرفتار کیا گیا تھا۔

قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ ڈاکٹر خان کو سی جے ایم، علی گڑھ کی عدالت نے 10 فروری کو ضمانت دے دی تھی تاہم وہ این ایس اے ایکٹ کے تحت جیل میں بند رہے، جس پر انہیں 15 فروری کو علی گڑھ ضلع میجسٹریٹ نے نشانہ بنایا تھا۔

موجودہ پٹیشن کو ڈاکٹر خان کی والدہ نزہت پروین نے دائر کی تھی، انہوں نے اپنے بیٹے کی رہائی کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، تاہم چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے، جسٹس سوریا کانت، اور بیی آر گوائی پر مشتمل بینچ نے اس درخواست کو ایک مشاہدے کے ساتھ نمٹا دیا کہ، الہ آباد ہائی کورٹ اس معاملے سے نمٹنے کے لیے مناسب فورم ہے۔

اگست 19 کے ایک حکم کے تحت ہائی کورٹ نے این ایس اے کے تحت ڈاکٹر خان کے خلاف کاروائی کا اصل ریکارڈ طلب کیا۔

ڈاکٹر خان اس وقت منظر عام پر آئے ، جب2017 میں آکسیجن کی فراہمی نہ ہونے کی وجہ سے تقریبا 6000 شیر خوار بچوں کی موت گورکھپور کے بابا راگھو داس میڈیکل کالج ہسپتال میں واقع ہوگئی۔ ابتدائی طور پر انہوں نے اپنی جیب سے ادا کرکے آکسیجن سپلائی کا بندوبست کیا۔

بچوں کو سانس لینے کے لیے سلینڈرس کا بندوبست کرنے کے لیے ہیرو کی حیثیت سے سراہا جانے کے باوجود، ڈاکٹر خان کا نام دفعہ 409 ( سرکاری ملازم یا بینکر مرچنٹ یا ایجنٹ کے ذریعے اعتماد کی خلاف ورزی) کے تحت درج 1 ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا تھا، (مجرمانہ قتل کرنے کی کوشش) اور B-120 ( مجرمانہ سازش ) تعزیرات- ہند کی، یہ الزام لگایا تھا کہ وہ اپنے فرائض سے غفلت برتے ہے، جس کے نتیجے میں میڈیکل آکسیجن کی قلت پیدا ہوگئی۔

ڈاکٹر خان کو ستمبر 2017 میں گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں اپریل 2018 میں انہیں رہا کردیا گیا تھا، جب ہائی کورٹ نے ڈاکٹر خان کے خلاف انفرادی طور پر طبی غفلت کے الزامات قائم کرنے کے لیے ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود نہیں پایا۔ فرائض میں کمی کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں ملازمت سے بھی معطل کر دیا گیا، تاہم محکمے انکوائری نے ستمبر 2019 میں انہیں الزامات سے بری کر دیا تھا۔