Saturday, May 18, 2024
Homeتازہ ترین خبریںالیکشن کمیشن نے مودی کی بائیوپک فلم کی ریلیز پر لگائی روک

الیکشن کمیشن نے مودی کی بائیوپک فلم کی ریلیز پر لگائی روک

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: وزیر آعظم نریندر مودی کی biopic فلم ’’پی ایم نریندر مودی‘‘ کو لیکر الیکشن کمیشن نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات تک وزیر آعظم نریندر مودی کی بائیو پک فلم ’’پی ایم نریندر مودی ‘‘کی ریلیز پر روک لگادی ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ’’جب تک لوک سبھا انتخابات ختم نہیں ہوجاتے، تب تک اس فلم پر روک لگی رہے گی۔اس سے پہلے سپریم کورٹ نے نریندرمودی کی مذکورہ بائیوپک کی ریلیز پر روک لگانے کی مانگ کرنے والی درخواست کو منگل کو خارج کر دیا تھا ۔

اس کے بعد فلم ’’پی ایم نریندر مودی ‘‘ کی ٹیم نے منگل کو سپریم کورٹ کی جانب سے فلم کی ریلیز پر روک لگانے کی مانگ کرنے والی درخواست کو خارج کئے جانے پر عدلیہ کا شکریہ اداکیا تھا۔

عدالت نے کہا کہ درخواست گذار کی فکر کا حل نکالنے کا اہم ادارہ الیکشن کمیشن ہے۔الیکشن کمیشن کو ہی یہ طئے کرنا چاہئے کہ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر فلم کی ریلیز انتخابات کے دوران کسی خاص سیاسی جماعت کو فائدہ یا اس کے لئے عوامی جھکاؤ تو پیدا نہیں کرتی۔۔؟فلم میں پی ایم نریندر مودی کا کردار نبھا رہے اداکار ویویک اوبرائے نے سپریم کورٹ کے رخ کی سراہنا کی۔

اس سے پہلے بھی خبر تھی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے وزیر آعظم نریندر مودی کی زندگی پر بنی با ئیوپک فلم کی ریلیز کو روکے جانے کا امکان نہیں ہے۔کانگریس سمیت دیگر اپوزیشن پارٹیوں کا دعویٰ تھا کہ یہ فلم انتخابات میں بی جے پی کو فائدہ پہونچائے گی ۔لہذا انتخابات ختم ہونے تک اس کی ریلیز کو روکا جانا چاہئے۔