Monday, May 6, 2024
Homesliderامارات ایر کی مزید 10 شہروں کےلئے پروازیں

امارات ایر کی مزید 10 شہروں کےلئے پروازیں

دبئی ۔امارات ایر  نے مزید دس شہروں کے لیے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق امارات ایر 20 جون کو کولمبو،  24 جون سیالکوٹ، 25 جون استنبول جبکہ یکم جولائی سے آکلینڈ، بیروت، برسلز، ہنوئی اور ہوچی من سٹی اور 15جولائی سے بارسلونا، برسلز اور واشنگٹن کے لیے پروازیں چلائے گی۔
امارات ایر نے کہا ہے کہ سری لنکا، پاکستان اور ویتنام سے پروازیں دبئی کے لیے ہوں گی اور دبئی سے امارات کے مختلف ایرپورٹ کے لیے چلائی جائیں گی۔اس اضافے کے بعد امارات ایر کی پروازیں 40 شہروں کے لیے سفر کی سہولت مہیا کرنے لگیں گی۔ان پروازوں سے وطن واپسی اور مختلف مقاصد کے لیے سفر کے خواہشمند مسافر فائدہ اٹھا سکیں گے۔
امارات ایر میں کمرشل آپریشن کے ایگزیکٹیو چیئرمین عدنان کاظم نے کہا کہ امارات ایر متعلقہ ملکوں کے حکام کے ساتھ یکجہتی پیدا کرکے ہی پروازیں چلا رہی ہے۔عدنان کاظم نے توجہ دلائی کہ امارات ایر جولائی میں لندن، ہیتھرو، مانچسٹر، فرینکفرٹ، پیرس، زیورخ، میڈرڈ، ایمرسٹرڈیم، کوپن ہیگن، ڈبلن، نیویارک، ٹورانٹو، کوالالمپور، سنگاپور اور ہانگ کانگ کے لیے پروازوں میں اضافہ کرے گی۔
امارات ایر سے سفر کے خواہشمند خلیج کی ریاستوں، ایشیائی بحر الکاہل، یورپی ممالک اور امریکہ کے لیے ریزرویشن کروا سکتے ہیں۔ریزرویشن کی سہولت امارات ایر کی ویب سائٹ ، ٹریولنگ ایجنسیوں کے ذریعے کرائی جا سکتی ہے۔