Saturday, May 18, 2024
Homesliderامارات میں بچوں کو عیدی نہیں ملے گی

امارات میں بچوں کو عیدی نہیں ملے گی

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی: متحدہ عرب امارات کی حکومت نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ اس سال عید الفطر سادہ طریقے سے منائیں اور بچوں میں عیدی تقسیم نہ کریں۔تفصیلات کے مطابق امارات میں قدرتی آفات، بحرانوں اور ایمرجنسی حالات کے قومی ادارے کے ترجمان ڈاکٹر سیف جمعہ الظاہری نے  بیان میں کہا کہ والدین، رشتہ دار اور احباب بچوں کو عیدی کے طور پر نئے کرنسی نوٹ دیں اور نہ ہی آن لائن کرنسی نوٹ تبدیل کرنے کی کوشش کریں۔ خاندان کے کسی بھی شخص کو اس سال عیدی نہ دی جائے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ  پابندی بچوں اور اہل خانہ کی صحت و سلامتی کی خاطر لگائی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ ہندوستان ، پاکستان اور بنگلہ دیش کی طرح عرب ممالک میں بھی عید الفطر کے موقع پر عیدی دینے  کا رواج ہے-ماہرین صحت نے  تنبیہ کی ہوئی ہے کہ کرنسی نوٹ اور سکے مہلک وائرس کی منتقلی کا سبب ہوسکتے ہیں۔ اسی تناظر میں اماراتی حکومت نے عیدی دینے پر پابندی لگائی ہے۔