Saturday, May 18, 2024
Homesliderامارات میں بیرونی افراد کی آمد ورفت پر عاید پابندی برخاست

امارات میں بیرونی افراد کی آمد ورفت پر عاید پابندی برخاست

دبئی ۔متحدہ عرب امارات کےمحکمہ قومیت و شہریت نے کہا ہے کہ امارات میں مقیم بیرونی افراد کے آنے جانے پرعائد پابندی اٹھا لی گئی ہیں۔میڈیا کے مطابق نئی پالیسی کے بعد آئندہ امارات سے باہر موجود کسی بھی غیرملکیافراد کو امارات واپسی کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے کی ضرورت ہوگی اور نہ اس کے لیے درخواست دینا ضروری ہوگا تاہم  صحت ضوابط کی پابندی ماضی کی طرح مستقبل میں بھی لازمی رہے گی۔
علاوہ ازیں  14 دنوں کےلئے گھر میں تنہائی اختیار کرنے  کی پابندی ختم نہیں کی گئی۔ کورونا ٹسٹ کا نتیجہ  منفی آنے کی صورت میں بھی گھر میں تنہائی کی پابندی کرنا ہوگی۔ امارات میں مقیم ہزاروں غیرملکی موسم گرما کی تعطیلات گزارنے کے لیے وطن واپسی کے پروگرام بنا رہے تھے۔ ان کی جانب سے مسلسل استفسار کیا جا رہا تھا کہ آیا اب وہ بلا کسی روک ٹوک امارات سے وطن جا سکتے ہیں یا نہیں؟
محکمہ شہریت و قومیت نے کہا ہے کہ جو مقیم غیرملکی چھٹیاں گزارنے کے لیے وطن واپس جانا چاہتے ہوں جا سکتے ہیں۔کسی پر کوئی پابندی نہیں۔ واپسی کے سلسلے میں بھی کوئی پابندی نہیں ہوگی۔ کوئی بھی شخص بلا کسی رکاوٹ کے امارات سے جاکر واپس آسکتا ہے لیکن  آنے جانے کے لیے جو حفاظتی تدابیر مقرر ہیں ان کی پابندی برقرار رہے گی۔ امارات میں مقیم بیرونی افراد   نے امارات واپسی پر عائد پابندی اٹھانے کی اطلاع پرغیرمعمولی اطمینان کا اظہار کیا ہے۔