Friday, May 17, 2024
Homeبین الاقوامیامارات میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز

امارات میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار سے تجاوز

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی: امارات کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مزید 536 معاملات سامنے آئے ہیں اور  متاثرین کی تعداد  10ہزار سے تجاوز کر گئی۔تفصیلات کے مطابق امارات میں وائرس سے پانچ مزید اموات ہوئیں جس سے کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 76 تک پہنچ گئی۔اماراتی وزارت صحت کے بموجب کہ کورونا وائرس سے متاثرین ہونے کا قبل از وقت پتہ لگانے کے لیے کورونا ٹسٹ کا دائرہ وسیع تر کردیا گیا ہے. اس کے تحت مزید 35 ہزار سے زیادہ افراد کا ٹسٹ لیاگیا۔ کورونا کے 91 مریض صحت یاب  ہوگئے۔ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1978 تک پہنچ گئی۔

دوسری جانب بحرینی وزارت صحت نے کہا کہ کورونا کے 44 نئے معاملات ریکارڈ کیے گئے جبکہ 26 صحت یاب ہوگئے۔قطر کی وزارت صحت نےکہا کہ کورونا کے  929 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔مراکش کی وزارت صحت کے مطابق کورونا کا ایک مریض کو چل بسا مجموعی تعداد  160 ہوگئی ہے۔

لبنان میں کورونا وائرس کے  مزید تین مریض ریکارڈ پر آئے ہیں جملہ تعداد  707 تک پہنچ گئی۔ شفا پانے والوں کی تعداد  145 تک پہنچ گئی۔سلطنت عمان کی وزارت صحت نے 93 نئے متاثرین کا اعلان کیا جس سے عمان میں کل تعداد 1998 ہوگئی۔ عراق کی وزارت صحت  نے کہا ہے کہ  ملک میں نئے 57 معاملات کورونا کے ریکارڈ کیے گئے۔39 افراد صحت یاب ہوئے اور شفایاب افراد کی تعداد 1263 ہوگئی۔ وائرس سے ایک شخص ہلاک ہوگیاہے  اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 87 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرین کی کل تعداد  1820 ہوگئی۔

فلسطینی وزارت صحت نے اعلان جاری کرکے بتایا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کوئی نیا مریض ریکارڈ پر نہیں آیا۔ فلسطین میں متاثرین کی تعداد  495 ہے۔ مصری وزارت صحت نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے  215 نئے مریض ریکارڈ پر آئے ہیں۔ متاثرین کی تعداد  4534 تک پہنچ گئی۔ 10 اموات ہوئیں۔ کل اموات 317 تک پہنچ گئیں۔ 62 صحت یاب ہوئے اس طرح صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 1176 ہوگئی۔