Sunday, May 19, 2024
Homeتازہ ترین خبریںامبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں گریجویشن کے داخلے 28مارچ فارم داخل کرنے کی...

امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں گریجویشن کے داخلے 28مارچ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ

- Advertisement -
- Advertisement -

 حیدرآباد 21 مارچ ۔ ایسے طلبہ اور افراد جو کسی وجہ سے اپنی تعلیم مکمل نہیں کر پاتے ہیں ان کے لئے فاصلاتی تعلیم سے گریجویشن کا موقع حیدرآباد میں ایک سے زائد یونیورسٹیوں میں دستیاب ہے جن میں مولانا آزاد یونیورسٹی اور ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یورسٹی قابل ذکر ہیں ۔ تعلیمی سال 2019 کے لئے امبیڈکراوپن یونیورسٹی کی جانب سے گریجویشن میں داخلے کے لئے اہلیتی امتحان کی تفصیلات اور دیگر امور کی تواریخ بھی جاری کردی گئی ہیں ۔

امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کا اہلیتی امتحان 28 اپریل کو منعقد ہو گا۔ یونیورسٹی کے اعلامیہ کے بموجب ایسے امیدوار جنہوں نے باضابطہ طور پر تعلیم حاصل کی ہو یا بالکل انہوں نے کسی مسلمہ مرکز سے تعلیم حاصل نہیں کی ہو وہ اہلیتی امتحان میں شرکت کر سکتے ہیں بشرطیکہ یکم جولائی 2019 تک ان کی عمر 18 سال ہو جائے ۔

جو حضرات امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم کے ذریعے گریجویشن کے خواہشمند ہیں انہیں 2019-20 تعلیمی سال میں داخلے کیلئے آن لائن درخواست داخل کرنی ہوگی جس میں تمام ضروری اسناد کے علاوہ موجودہ پاسپورٹ سائز کی تصویر بھی آن لائن اپ لوڈ کرنی ہوں گی ۔ آن لائن درخواست دینے کے لئے تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں ٹی ایس، اے پی آن لائن کے کسی بھی مرکز سے استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔

اہلیتی امتحان 28 اپریل کو بروز اتوار صبح دس بجے تا دوپہر 12 بجے منعقد ہوگا اور اس اہلیتی امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبہ کو یو جی پروگرام کے تحت تعلیمی سال 2019-20 کے لیے ڈگری سال اول میں داخلہ دیا جائے گا ۔ گریجویشن میں داخلے کےلئے درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 28 مارچ مقرر کی گئی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ www.braouonline.in ملاحظہ کی جا سکتی ہے