Saturday, May 18, 2024
Homesliderامتحانات کے نتائج، تلنگانہ میں طلبہ کورونا سے زیادہ متاثر ہونے لگے

امتحانات کے نتائج، تلنگانہ میں طلبہ کورونا سے زیادہ متاثر ہونے لگے

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: کورونا کے معاملات تلنگانہ میں طلبہ میں ہر مہینے دگنا ہو رہے ہیں۔ ستمبر 28 تک 10-20 سال کے عمر والے تقریبا 16235 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ اس عمر کے 10 سے 20 سال تک اسکول کے طلبہ ، انٹرمیڈیٹ اور پیشہ ورانہ کورسز میں زیر تعلیم  ہیں۔ جولائی 28  کو اس عمر گروپ میں مریضوں کی تعداد 5.3 فیصد تھی جو اگست 28 کو بڑھ کر 6.5 فیصد ہوگئی اور ستمبر 29 تک  کل متاثرہ معاملات میں سے تقریبا  8.72 فیصد اضافہ  ہے۔

جولائی میں صرف 3028 طلبہ متاثر ہوئے تھے جو اگست میں 7632 اور ستمبر میں 16325 ہو گئے ہیں۔ ظاہر ہے کہ ستمبر میں متعدد امتحانات کا انعقاد ہونے کے ساتھ ہی ، گھر سے باہر آنے والے 10 سے 20 سال عمر کے طلبہ کی تعداد اس وبائی مرض کا شکار ہوئی ہے ۔ پیر کے روز تک کورونا سے متاثر ہوئے والوں میں تقریبا 5.05 فیصد مرد اور 3.67 خواتین ہیں جبکہ 28 اگست تا 28 ستمبر کے دوران تلنگانہ میں عمر کے تمام گروہوں میں 59 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

پچھلے ایک ماہ کے دوران  ستمبر میں 0تا  10 سال کی عمر کے طلبہ میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 4.23 ہوگئی ہے جبکہ اگست اور جولائی میں یہ تعداد  3.4 تھی۔ تاہم 31-50 سال کے درمیان کی عمر والے انفیکشن سے متاثر ہونے والوں میں اگست میں 42.7 سے ستمبر میں 40.99 فیصد معمولی کمی واقع ہوئی ہے۔ پچھلے ایک ماہ کے دوران خواتین میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ اگست میں 35.59 فیصد انفیکشن خواتین تھیں  جبکہ  ستمبر تک یہ تعداد بڑھ کر 38.17 فیصد ہوگئی۔

ایک جانب گزشتہ ایک ماہ کے دوران کئی ایک امتحانات میں شرکت سے طلبہ میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ چکے ہیں تو دوسری جانب ریاستی حکومت کی جانب سے اسکولوں کی کشادگی کی تیاریاں ہورہی ہیں جس کی  وجہ سے اولیائے طلبہ میں ایک قسم کی بے چینی پائی جاتی ہے۔