Wednesday, May 22, 2024
Homesliderامریکہ نومبر تک عراق اور افغانستان سے اپنی نصف فوج واپس بلالے...

امریکہ نومبر تک عراق اور افغانستان سے اپنی نصف فوج واپس بلالے گا

- Advertisement -
- Advertisement -

جدہ: مشرق وسطی کے لئے امریکی فوجی کمانڈر نے کہا کہ امریکہ نومبر تک اپنی نصف فوج عراق اور افغانستان سے واپس طلب کر لے گا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل فرینک مک کینزی نے کہا کہ عراق میں 5200 فوجیوں سے 3ہزار تک کمی کی وجہ سے داعش کو عسکریت پسندوں کے خطرے سے نمٹنے کے لئے عراقی سیکیورٹی فورسز کی صلاحیت پر ٹرمپ انتظامیہ کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔

افغانستان میں امریکہ نے جون میں اپنی موجودگی کو کم کرکے8600 فوجی کردیا  اور اب نومبر تک یہ 4500 فوجی رہ جائیں گے ۔عراق میں خطاب کرتے ہوئے میک کینزی نے کہا کہ امریکہ داعش کے خلاف اپنی لڑائی میں عراقی فوج کی حمایت جاری رکھ سکتا ہے لیکن کہا کہ حتمی مقصد ایک ایسا عراق تھا جہاں مقامی فورسز خود ہی شدت پسندوں کو واپس آنے سے روک سکے ۔ باقی امریکی فوجی عراقی سیکیورٹی فورسز کو مشورے اور معاونت کا کام جاری رکھیں گے جب وہ داعش کو ختم کرنے کی کوشش کریں۔

امریکی فیصلہ حتمی مقصد کے لئے ہماری مسلسل وابستگی کا واضح مظہر ہے  اور ایک عراقی سیکیورٹی فورس ہے جو داعش کے بغاوت کو روکنے اور بیرونی امداد کے بغیر عراق کی خودمختاری کو حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفر مشکل رہا ، قربانی بڑی رہی ، لیکن پیشرفت قابل ذکر ہے۔

امریکی فوجیوں نے 2003 میں عراق پر حملہ کیا تھا اور 2011 میں وہاں سے چلے گئے تھے لیکن داعش کے عراق کے بڑے حصے پر قبضہ کرنے کے بعد 2014 میں وہ واپس آئے تھے۔ اگرچہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق سے مکمل طور پر انخلا کرنے کی بات کی ہے لیکن پینٹاگون حکام نے خبردار کیا ہے کہ داعش کی بحالی سے بچنے کے لئے اور عراقی حکومت کی ایران کے سیاسی اور فوجی اثر و رسوخ کو محدود کرنے میں مدد کرنے کے لئے امریکی فوج کی موجودگی ضروری ہے ۔

علاوہ ازیں امریکی افواج 2001 سے ہی افغانستان میں موجود ہیں جب انہوں نے القاعدہ کے نائن الیون حملوں کے جواب میں حملہ کیا تھا ، جس کے لئے افغانستان طالبان کے دور حکومت میں ایک پناہ گاہ تھا۔ امریکہ کی زیرقیادت حملے نے فوری طور پر طالبان کو اقتدار سے ہٹادیا تھا  لیکن اس کے نتیجے میں تنازعہ توقع سے کہیں زیادہ طویل ہوچکا ہے گیا۔

جون میں مک کینزی نے کہا تھا کہ افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد گھٹ کر 8600 ہوگئی ہے ۔مک کینزی نے حالیہ ہفتوں میں کہا  کہ انہیں القاعدہ کے ساتھ طالبان کے مستقل تعلقات اور افغانستان میں اعلی سطح پر تشدد کے بارے میں سوالات کی وجہ سے مکمل انخلا کے بارے میں شبہات ہیں۔