Sunday, May 12, 2024
Homesliderامیت شاہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کےلیے بہار آرہے: لالن...

امیت شاہ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کےلیے بہار آرہے: لالن سنگھ

- Advertisement -
- Advertisement -

پٹنہ۔ جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر لالن سنگھ نے دعویٰ کیا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ریاست کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے کے لیے بہار آرہے ہیں۔پارٹی کے جن سمواد پروگرام کے دوران بارہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سنگھ نے دعویٰ کیا کہ بی جے پی کے پاس اب کوئی  راستہ نہیں بچا ہے لہٰذا یہ ہندو مسلم بھائی چارے کو بگاڑنے کے لیے بہار میں فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی شروع کردے گا۔

بی جے پی ہندومسلم فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بگاڑنے میں ماہر ہے۔ اس کا ملک میں کوئی دوسرا کام نہیں ہے۔ اس لیے وہ ووٹروں کو پولرائز کرنے کے لیے برادریوں میں انتشار پیدا کرے گی۔ امیت شاہ اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لیے بہار سیمانچل کے علاقے میں آرہے ہیں۔ اسے یا کسی دوسرے بی جے پی لیڈر کو فرقہ وارانہ اشتعال انگیزی کرنے کی اجازت نہ دیں۔ بہار کے لوگ اس بار چوکنا ہیں ۔  سنگھ نے کہا عوام سے مطالبہ کیا ہے ۔

میں ایک ہندو ہوں اور باقاعدگی سے پوجا کرتا ہوں۔ یہ مذہبی عقیدے کا موضوع ہے نہ کہ اشتہارکا سامان ہے ۔ اگروزیراعظم نریندرمودی یا امیت شاہ کسی مندر میں جاتے ہیں تو ٹی وی چینلز اسے اگلے تین دن تک ٹیلی کاسٹ کریں گے۔ اس پر سیاست کریں گے ۔ میرا ماننا ہے کہ یہ مذہبی احترام کا معاملہ ہے نہ کہ سیاست اور اشتہار کا کا م ہے ۔

بہار کے نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے دعویٰ کیا کہ امیت شاہ کی ریلیاں لوک سبھا الیکشن 2024 کے خوف کا نتیجہ ہیں۔یادو نے کہا امیت شاہ اور پوری بی جے پی حکومت 2024 کے لوک سبھا الیکشن سے خوفزدہ ہے۔ نریندرمودی حکومت الیکشن ہار جائے گی۔ اس لیے انہوں نے مایوسی کے عالم میں سیمانچل علاقے میں امیت شاہ کی ریلیوں کا اعلان کیا۔شاہ کی 23 ستمبر کو پورنیا اور 24 ستمبر کو کشن گنج میں ریلی ہے۔ ان دونوں اضلاع کو ریاست کے مسلم غالب اضلاع کے طور پر مجھا جاتا ہے جہاں تقریباً 60 فیصدآبادی اقلیتی برادری سے تعلق رکھتی ہے۔امیت شاہ کی ریلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مہاگٹھ بندھن اکتوبر میں سیمانچل علاقے کے چار اضلاع میں چار ریلیوں کے لیے بھی اہتمام کررہا ہے۔ اصل تاریخ اور جگہ ابھی طے نہیں ہوئی۔