Saturday, May 11, 2024
Homesliderامیت شاہ کی بنگلور آمد ، پارٹی کے داخلہ اختلافات اور کابینہ...

امیت شاہ کی بنگلور آمد ، پارٹی کے داخلہ اختلافات اور کابینہ میں توسیع پر اہم فیصلے متوقع

- Advertisement -
- Advertisement -

بنگلورو۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جمعرات کی صبح بنگلورو پہنچے۔اگرچہ وہ دن بھرکئی پروگراموں میں شرکت کررہے ہیں، لیکن امکان ہے کہ وہ پارٹی کارکنوں اور ہندو کارکنوں کی دشمنی پر بات کرنے کے لیے ریاستی رہنماؤں کے ساتھ ملاقات  کریں گے۔کابینہ کے امیدواروں کو امید ہے کہ امیت شاہ اپنے دورہ کے دوران کابینہ میں توسیع کے دیرینہ مطالبہ پر غور کریں گے کیونکہ اسمبلی انتخابات تیزی سے قریب آرہے ہیں۔

پارٹی کے ریاستی صدر نلین کمار کٹیل اور کابینی وزراء گووند ایم کاراجول، ڈاکٹر سی این اشوتھ نارائن اور دیگر نے امیت شاہ کا بنگلور کے ایر پورٹ پر  استقبال کیا۔ ۔ پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ امیت شاہ بی جے پی یووا مورچہ کے کارکن پروین کمار نیتارے کے قتل کے بعد پارٹی کو ہونے والے ردعمل کے پس منظر میں ایک مضبوط پیغام دینے کے لیے کرناٹک آئے ہیں۔

امکان ہے کہ شاہ اس مسئلے پر بات کریں گے اور ریاستی رہنماؤں کو سخت پیغام دیں گے اور صورتحال سے نمٹنے اور پارٹی کارکنوں کو تسلی دینے کے لیے حکمت عملی بنائیں گے۔ پارٹی کارکنان فرقہ پرست طاقتوں اور تشدد میں ملوث عناصر سے نمٹنے کے لیے یوگی آدتیہ ناتھ ماڈل کا مطالبہ کررہے ہیں۔سی ایم بومئی نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو کرناٹک کے لیے یوگی ماڈل پرغورکیا جائے گا۔ ہندو کارکنوں کی طرف سے حکمراں بی جے پی کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم اب بھی جاری ہے اور ریاستی حکومت کی طرف سے مجرموں کے خلاف سخت کارروائی شروع کرنے کی یقین دہانی کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

کرناٹک بی جے پی کو پارٹی کارکنوں اور ہندو کارکنوں کی طرف سے کبھی اس طرح کے ردعمل کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ پارٹی کارکنان اور ہندو تنظیمیں اس پیغام کا انتظار کررہی ہیں جو امیت شاہ نے سی ایم بومئی کے لیے غیر رسمی لنچ میٹنگ کے دوران دیا تھا۔امیت شاہ ہوٹل تاج ویسٹ اینڈ میں منعقدہ سنکلپ سدھی کنونشن میں حصہ لیں گے اور بعد میں دوپہر میں وہ یلہنکا کی مدر ڈائری جائیں گے اور اس کے بعد وہ بنگلور میں کرناٹک دودھ فیڈریشن کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کریں گے۔ وہ جمعرات کی شام نئی دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔