Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگانتخابات سے ایک دن قبل بی جے پی رکن اسمبلی نے کہی...

انتخابات سے ایک دن قبل بی جے پی رکن اسمبلی نے کہی یہ چونکانے والی بات۔۔۔

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی: ہر یانہ اور مہاراشٹرا میں کل یعنی 21اکٹوبرپیر کو اسمبلی انتخابات منعقد ہونے والے ہیں۔ان انتخابات سے ایک دن قبل اتوار کو،بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی کی ای وی ایم سے متعلق ایک ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔اس ویڈیو میں ہریانہ کے آسندھ اسمبلی نشست سے بی جے پی کے موجودہ ایم ایل اے اور بی جے پی امیدوار بخشی سنگھ ورک کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ”آپ ای وی ایم میں کوئی بھی بٹن دبائیں،ووٹ بی جے پی کو ہی جائے گا“۔مذکورہ ویڈیو کو کانگریس رہنما اور وزیر اعلیٰ بھوپیندفر سنگھ ہوڈا کے بیٹے دپیندر سنگھ ہو دا نے شئیر کیا ہے۔

اس ویڈیو میں۔بخشی سنگھ ورک کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ ”آپ جس کو بھی ووٹ دیتے ہیں تو وہ بھارتیہ جنتا پارٹی کوہی جائے گا۔اس کے علاوہ وہ یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ ”آپ کہاں ووٹ ڈالوگے،ہمیں وہ بھی معلوم ہو گا کہ کس آدمی نے کہا ں ووٹ دیا ہے۔اور آگے کہتے ہیں کہ ”مودی جی کی آنکھیں بہت تیز ہیں،اور منوہر لال جی کی بھی نظر بہت تیز ہے۔آپ جہاں مرضی ووٹ ڈالو،وہ پھول کو ہی جائے گا،کیونکہ مشین میں پر زہ فٹ کیا گیا ہے“۔

اس ویڈیو کو ٹویٹ کرتے ہوئے روہتک کے سابق رکن پارلیمنٹ دیپیندر سنگھ ہوڈا نے لکھا کہ ”ان کا یہ گھمنڈ ان کو لے ڈوبے گا“۔