Saturday, May 18, 2024
Homeٹرینڈنگانتخابات میں بالی ووڈ ستاروں کی چمک

انتخابات میں بالی ووڈ ستاروں کی چمک

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی۔ عوام بالی ووڈ کے دیوانہ ہیں اور اپنی اداکاری سے فلم ناظرین کے دلوں پر راج کرنے والی بالی ووڈ ہستیاں انتخابی میدان میں بھی اپنے جلوے دکھانے میں پیچھے نہیں رہی ہیں اور انہوں نے کئی مرتبہ سیاست کی بڑی بڑی شخصیات کو شکست دی ہے ۔مقبولیت اور عوام کی پسندیدگی کی بدولت انتخابی سیاست میں اپنا اثر دکھانے والے بالی وود اداکاروں میں سنیل دت ،امیتابھ بچن،ہیمامالینی،ونود کھنہ،شتروگھن سنہا،راجیش کھنہ،دھرمیندر ،جیہ پردا،راج ببر،گووندا،سمریتی ایرانی،پریش راول،کرن کھیر قابل ذکر ہیں۔70کے دہے میں اس کی وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی کے ذریعہ ملک میں ایمرجنسی نافذ کئے جانے پر دیگر علاقوں کی طرح بالی ووڈ کے لوگ بھی ایمرجنسی کی مخالفت میں سامنے آئے ۔مشہور اداکار دیو آنند نے بالی ووڈ کے ساتھی اداکاروں اور حامیوں کے ساتھ 1977میں حکومت کے خلاف کھل کر تشہیر کی۔ دیو آنند نے سیاست میں فعال حصہ داری کی مقصد سے ایک نئی سیاسی پارٹی نیشنل پارٹی بھی تشکیل دی۔ حالانکہ اس پارٹی کو امید کے مطابق کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور بعد میں یہ ختم ہوگئی۔

انتخابی میدان میں اپنی قسمت آزمانے والوں میں مشہوراداکار سنیل دت کا نام سرفہرست لیاجاتا ہے ۔فلموں کے علاوہ سماجی خدمت کے شعبہ میں ان کے قابل قدر تعاون کے پیش نظر مہاراشٹر حکومت نے انہیں ایک سال کے لئے ممبئی کا شیرف بھی مقررکیا تھا۔سنیل دت 1984میںکانگریس میں شامل ہوئے اور ممبئی شمال مغربی لوک سبھا نشت کی پانچ مرتبہ نمائندگی کی۔ وہ مرکز کی منموہن حکومت میں کھیل اور نوجوانوں کی فلاح و بہبودی کے امور کے وزیر بھی رہے ۔ان کے انتقال کے بعد خالی ہوئے لوک سبھا نشت پر2005 میں ہوئے ضمنی انتخابات میں پریہ دت منتخب ہوئیں۔

سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کے دوست رہے مشہور اداکار امیتابھ بچن اپنے دوست کا ساتھ دینے کے لئے سیاست میں اترے اورکانگریس میں شامل ہوئے ۔کانگریس نے انہیں 1984 کے انتخابات میں ہیموتی نندن بہوگنا کے خلاف میدان میں اتارا۔لیکن پردہ سیمیں پر اپنی اداکاری سے شائقین کو دیوانہ بنانے والے امیتابھ بہوگنا کے سامنے نہیں ٹک پائے اور شکست کھاگئے ، حالانکہ ان کا سیاسی کریئرطویل نہیں رہا بوفورس اسکام میں نام گھسیٹے جانے سے امیتابھ اتنے دل برداشتہ ہوئے کہ انہوں نے رکن پارلیمنٹ کے طور پر اپنی مدت پوری ہونے سے پہلے ہی استعفی دے دیا۔