Sunday, May 19, 2024
Homesliderانتخابات کے اعلان سے قبل ہی مرکزی نیم فوجی دستے بنگال پہنچ...

انتخابات کے اعلان سے قبل ہی مرکزی نیم فوجی دستے بنگال پہنچ گئے

- Advertisement -
- Advertisement -

کولکتہ۔ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہونے سے قبل ہی مرکز ی نیم فوجی دستے کی کم از کم 12 کمپنیاں آج صبح مغربی بنگال پہنچ گئیں ۔ریلوے اسٹیشنوں پر سی آر پی ایف اور مغربی بنگال پولیس کے اعلی عہدیدار نیم فوجی دستے کا استقبال کے لئے موجود تھے ۔

الیکشن کمیشن مجوزہ  اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان 25 فروری تک کرسکتی ہے اس سے قبل تک مغربی بنگال میں مرکزی فورس کی 125 کمپنیاں تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کی 60 کمپنیاں ، شاسترا سیما بل (ایس ایس بی) کی 30 کمپنیاں اور سنٹرل صنعتی سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کی پانچ کمپنیوں اور ہند۔ تبتی بارڈر پولیس (آئی ٹی بی پی) کی کمپنیاں اگلے کچھ دنوں میں بنگال پہنچ جائیں گی ۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق انتخابی مہم شروع ہونے سے قبل مرکزی فورسیس کی تعیناتی کا فیصلہ رائے دہندگان میں اعتماد کو بڑھانے کے لئے کیا گیا ہے ۔کمیشن نے کہا ہے  کہ اس وقت ریاست کے حساس علاقوں میں ان فورسیس کو تعینات کیا جائے گا ۔

مرکزی فورسیس کے جوان حساس علاقوں میں مارچ کرنے کے علاو ہ رات میں گشت بھی کریں گے ۔ الیکشن کمیشن نے ایس ایس بی کی تین کمپنیاں کولکتہ میں ، سی آر پی ایف کی چار کمپنیاں پڑوسی ضلع ہورڑہ پولیس کمشنریٹ علاقے میں اور ہوڑہ کے دیہی علاقے میں دو کمپنیاں اس وقت تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پرولیا اور جھاڑگرام اضلاع کے لئے ہر ایک سی آر پی ایف کی زیادہ سے زیادہ نوکمپنیوں کو تعینات کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔سیکیورٹی عہدیدار روزانہ 8 بجے تک چیف الیکٹورل آفیسر کو رپورٹس بھیجیں گے ۔مغربی بنگال کی 294 رکنی اسمبلی کے انتخابات اپریل-مئی میں ہونے کا امکان ہے ۔