Sunday, May 19, 2024
Homesliderانسپکٹر کو زندہ جلانے کی کوشش کا مقدمہ،خواتین سمیت 16 افراد...

انسپکٹر کو زندہ جلانے کی کوشش کا مقدمہ،خواتین سمیت 16 افراد گرفتار

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ رچہ کنڈا پولیس نے جواہر نگر انسپکٹر پی بِکشاپتی راؤ پر حملہ کرنے کے الزام میں خواتین سمیت 16 افراد کو قتل کرنے کے ارادے سے ایک آتش گیر مادہ پھینک کر پولیس عہدیدارکو آگ لگا ددینے والے  گرفتار افراد پر یہ بھی الزام ہے کہ وہ جواہر نگر بلدیہ میں غیرقانونی قبضوں کو ہٹانے کے احکامات پرعمل کرنے والے دیگر عہدیداروں پر مرچ پاؤڈر چھڑک رہے  تھے۔

گرفتار ہونے والوں میں پونم چند کماوت ، نہال چند ، نرملا کماوات ، شانتی دیوی ، بال سنگھ ، چننام پٹیل ، مدن لال ، روپارام کماوت ، یوگی کمل ناتھ سولنکی ، اوم پرکاش کماوات ، گیتا دیوی اور گوداوری کماوات شامل ہیں۔ پولیس نے  کہا ہے کہ پونم چند جواہر نگر میونسپلٹی میں سرکاری اراضی کے سلسلے میں آر ملش کی جی پی اے ہولڈر ہیں۔ حال ہی میں کلکٹر نے میونسپل حکام کو ایک جدید ٹوائلٹ کمپلیکس کی تعمیر کے لئے اس زمین کو استعمال کرنے کی اجازت دی۔ پتا چلا کہ 1،500 مربع گز زمین پر پونم چند اور رنگولا شنکر نے غیر قانونی قبضہ کیا ہے۔ کچھ دن پہلے  جب عہدیداروں نے اس جگہ کا دورہ کیا تو  ملزم نے ایس آئی کے ،سی ایچ سیلو پر مرچ پاؤڈر پھینکا تھا ۔

اس کے علاوہ  پونم چند اور رنگولا شنکرنے کمرے میں کچھ پرانے کپڑے جلا کر یہ باور کروانے کی کوشش کی جیسا کہ وہ خودکشی کی کوشش  کررہے ہیں اور اس کے بعداچانک زبردست شعلے بلند ہونے لگے۔ ان مناظر کو دیکھ کر انسپکٹر بِکشاپتی نے فرض کیا کہ شاید وہ لوگ خطرے میں ہیں اور لوگوں کو بچانے کے ارادے سے  اس نے دروازہ کھولا۔ جیسے ہی انسپکٹر نے دروازہ کھولا گیا  ملزم نہان چند ، شانتی دیوی اور نرمل نے بکشاپتی اور کانسٹیبل ارون پر ایک آتش گیر مادہ پھینک دیا اور انھیں آگ لگا دی۔

اس واقعے میں دونوں پولیس عہدیدار جھلس کر زخمی ہوگئے تھے۔ یہ واقعہ اتنا دہشت زدہ کردینے والا تھا جو ناقابل بیان ہے۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا  وائرل ہوا تھا جس کےبعد عوام سکتہ میں آگئے تھے کیونکہ وردری میں ملبوس پولیس کے اعلیٰ عہدیدار کے کو زندہ جلادینے کو کوشش کرنے والے یہ ملزمین عام عوام کے ساتھ کیا کچھ نہیں کرسکتے یہ سو چ کرعوام میں ایک خوف  پایا جارہاہے۔