Tuesday, May 14, 2024
Homesliderانشو فاتی، بارسلونا کا نوجوان اور نیا سوپر اسٹار

انشو فاتی، بارسلونا کا نوجوان اور نیا سوپر اسٹار

- Advertisement -
- Advertisement -

میڈرڈ: بارسلونا کے اسٹار انشو فاتی انٹرنیشنل گول اسکور کرنے والے اسپین کے سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئے,  انہوں نے اپنا پہلا بین الاقوامی گول یوکرین کے خلاف کیا۔ فاتی کی عمر17 سال اور311 دن ہے ۔ انشو فاتی نے یوآن ایرزکوین کا 95 سالہ قدیم ریکارڈ توڑ دیا۔ یوان نے 1925 میں 18 سال کی عمر میں سوئٹزرلینڈ کے خلاف گول کیا۔ کورونا کے درمیان کھیلی جانے والی نیشنل لیگ میں اسپین نے یوکرین کو4-0 سے شکست دی۔ سرجیو راموس نے تیسرے اور 29 ویں منٹ میں ٹیم کے لئے 2 گول اسکور کیے ۔ چوتھا گول فیران ٹوریس نے 84 ویں منٹ میں کیا۔ یہ فاتی کا دوسرا بین الاقوامی میچ تھا۔ انہوں نے جرمنی کے خلاف ڈیبو کیا تھا جس میں وہ گول نہیں کرسکے تھے ۔ اسپین اور جرمنی کی ٹیم 1-1 سے برابر رہی۔ بارسلونا کے اسٹار فٹ بالر  انشو فاتی نے رواں سیزن کے 42 میچوں میں 12 گول اسکور کیے ہیں۔ اس دوران انہوں نے ہسپانوی لیگ لا لیگا کے 24 میچوں میں 7 اور یوئیفا یوتھ لیگ کے 9 میچوں میں 4 گول اسکور کیے ہیں۔

ایک اورمقابلے میں یوئیفا نیشنز لیگ میں پرتگال نے کروشیا کو 4-1 کی شکست سے دوچار کر دیا، زخمی کرسٹیانو رونالڈوکی عدم شرکت کے باعث گول کی سنچری مکمل نہ کر سکے ۔  ٹیمیں پرتگال اور کروشیا مدمقابل ہوئیں گروپ اے ٹیمیں، میچ کا آغاز دلچسپ انداز میں ہوا، 41 ویں منٹ کینسیلو نے گول کر کے پرتگال کو برتری دلائی میچ کا پہلا حاف میں ۔ دوسرے ہاف میں برتری سمیٹے کھلاڑیوں نے مزید تین گول کر دیئے ، کروشیا کی طرف سے واحد اسکور پیٹکووِک نے کیا۔ پرتگال نے 4-1 کی کامیابی کو یادگار بنایا۔ کپتان کرسٹیانو رونالڈو زخمی ہونےکے باعث اس مقابلے میں شرکت نہ کر سکے اور سوپر اسٹار کو گول کی سنچری مکمل کرنے کے لیے مزید انتظار کرنا پڑ ے گیا۔