Saturday, May 18, 2024
Homesliderانٹر فرسٹ ایئر کی آن لائن کلاسز کا 18 ستمبر کو...

انٹر فرسٹ ایئر کی آن لائن کلاسز کا 18 ستمبر کو آغاز

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد: تلنگانہ اسٹیٹ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن (ٹی ایس بی آئی ای) نے تعلیمی سال 21-2020 کے تعلیمی سال انٹر فرسٹ ایئر کورسز کے لئے داخلہ شیڈول جاری کیا۔ داخلہ کا پہلا مرحلہ ، جو چہارشبنہ کو  شروع ہوا ہے وہ  30 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگا۔ فرسٹ ایئر انٹرمیڈیٹ کورسز کے لئے آن لائن کلاسز 18 ستمبر سے شروع ہوں گی۔

بی آئی ای نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ داخلہ کے دوسرے مرحلے کے شیڈول کو مقررہ وقت کے ساتھ مطلع کیا جائے گا۔جونیئر کالجوں سے انٹرنیٹ مارکس میمو کی بنیاد پر عارضی داخلوں کی اجازت دی گئی تھی اوراس طرح کے داخلے کی تصدیق اسکول کے حکام کی جانب سے جاری کردہ ایس ایس سی کامیاب سرٹیفکیٹ اور منتقلی کے سرٹیفکیٹ کے بعد پیش کی جائے گی۔ خانگی غیر مددگار جونیئر کالجوں کے پرنسپلز کو ہدایت دی گئی کہ وہ صرف منظور شدہ حصوں تک اور ہر سیکشن میں چھت کی حد تک 88 تک داخلے کریں۔علاوہ ازیں اگر ان ہدایت کی خلاف ورزی ہوئی تو جرمانہ عائد کرنے اور کالج سے نااہل ہونے سمیت کارروائی کے لئے انتظامیہ ذمہ دار ہوگا۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ نے انتظامیہ سے یہ بھی واضح طور پر تفصیلات ظاہر کرنے کو کہا کہ بورڈ کے ذریعہ تعلیمی سال 21-2020کے لئے منظور شدہ سیکشنز کی تعداد ، ہر ایک حصے میں سیٹیں بھری گئیں اور مخلوعہ جائیدادیں  ، جن کی معلومات کو روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ کیا جائے۔ والدین اور طلبا کو مشورہ دیا گیا تھا کہ وہ بورڈ acadtsbie.cgg.gov.in ، اور tsbie.cgg.gov.in کی آفیشل ویب سائٹ پر فراہم کردہ فہرست کے مطابق صرف مسلمہ  کالجوں میں داخلہ لیں۔

کمشنریٹ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کی ہدایت کے مطابق متعدد سرکاری جونیئر کالجوں نے داخلے کے لئے طلباء کی تفصیلات پہلے ہی جمع کرلی تھیں۔ چہارشبنہ کو شیڈول جاری ہونے کے ساتھ ہی وہ داخلے کا عمل شروع کرچکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ ہم طلباء کے گھر گئے اور تفصیلات جمع کیں۔ ہم نے براہ راست درخواستوں ، ڈراپ بکس اور واٹس ایپ کے ذریعہ بھی تفصیلات لی ہیں۔ جونیئر لیکچررز نے واٹس ایپ کے ذریعہ معلومات فراہم کرنے والے طلباء کے داخلہ کی درخواستیں بھر دی ہیں۔ اب تک 114 طلباء نے داخلے کے لئے اندراج کیا۔ جیسا کہ شیڈول کا اعلان ہوا ہے ، ہم لاگ ان ہوں گے اور داخلے شروع کردیں گے۔