Sunday, May 19, 2024
Homesliderانکل کہنے پر سلمان خان نے سارہ علی کو فلم سے نکال...

انکل کہنے پر سلمان خان نے سارہ علی کو فلم سے نکال دیا

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ سارہ علی خان اپنی کامک ٹائمنگ کے لیے جانی جاتی ہیں اور اسی طرح سلمان خان بھی اپنے انداز کےلئے مشہور ہیں ۔ اسٹیج پر ان دونوں کا ایک نیا انداز سامنے آیا ہے ۔ آئیفا 2022 میں سارہ علی خان اور سلمان خان نے اسٹیج پر مظاہرہ کیا اور اس کے بعد جو ہوا وہ آپ کو ہنسنے پر مجبور کر دے گا۔ سلمان خان نے تھوڑی دیر کے لیے آئیفا 2022 کی میزبانی کی اور جیسے ہی سارہ علی خان اسٹیج پر آئیں، انھوں نے انھیں انکل کہا۔ ہاں سارہ  نے ایسا کہا! سارہ علی خان نے مذاق میں کہا کہ وہ سلمان خان انکل کے ساتھ کچھ برانڈز قائم کرنا چاہتی ہیں۔

سلمان خان نے اس مذا ق کو مزید گہرا کردیا جب جواب میں کہا کہ سارہ علی خان نے ایک فلم کھو دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چونکہ وہ انہیں انکل کہتی ہیں تو اب  سارہ علی خان اب ان کی ہیروئن نہیں رہیں گی اس پر سب زور زور سے ہنس رہے تھے۔آئیفا 2022 میں سلمان خان بھی اپنے کچھ جدوجہد کے دنوں کو یادکرتے ہوئے رو رہے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح سنیل شیٹی نے انہیں ایک ٹی شرٹ دی جب ان کے پاس صرف ایک تھی۔ انہوں نے کہا کہ جب میرے پاس پیسے نہیں تھے تو اداکار سنیل شیٹی کی مس چیف نامی دکان تھی اور میں جینز، بوٹ اور ایک پرس کو دیکھ رہا تھا لیکن انا نے میری آنکھیں دیکھ کر فیصلہ کیا کہ وہ مجھے تحفے میں دے دے جس کےلئے  میں ترس رہا تھا ۔

 انہوں نے رمیش تورانی کے بارے میں بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس 6 ماہ سے کوئی فلم نہیں تھی، پھر میری زندگی میں ایک مسیحا جیسا آدمی آیا رمیش تورانی۔ اس وقت میرے والد نے جے پی سپی سے 2000 ادا کرکے ایک فلم کی تیاری کی تھی ۔ میرے پاس کوئی فلم نہیں تھی۔ رمیش تورانی سپی کے دفتر گئے اور انہوں نے اس وقت انہیں موسیقی کے لیے 5 لاکھ روپے دیے اور اس طرح مجھے فلم پتھر کے پھول ملی۔