Friday, May 10, 2024
Homesliderانگلش آل راؤنڈرلورا مارش سبکدوش

انگلش آل راؤنڈرلورا مارش سبکدوش

- Advertisement -
- Advertisement -

لندن ۔ انگلینڈ کی خاتون آل راؤنڈر لورا مارش نے ہر طرح کی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کیا ہے ۔مارش نے ٹویٹر پر باضابطہ اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے سبکدوشی کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس سال دی ہنڈریڈ مقابلہ منسوخ ہونے کے بعد میرے خیال میں سبکدوشی کا یہ صحیح وقت ہے ۔ میں ان تمام ٹیموں اور تنظیموں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جن کی نمائندگی میں نے کئی سالوں کی ہے ۔ انہوں نے مزید لکھا کہ کینٹ اور سسیکس نے میری بہت زیادہ مددکی جس کے لئے میں ان کی مشکور ہوں۔ سرے اسٹارز، سڈنی سکسرز ، این ایس ڈبلیو بریکرز اور اوٹاگو اسپرکس کا بھی شکریہ۔ ہر ٹیم نے مجھے ایک کھلاڑی اور ایک شخص کی حیثیت سے بڑھنے کا موقع فراہم کیا اور میں خوش قسمت ہوں کہ سالوں میں کچھ عمر بھر کے دوست اور یادیں بنائیں۔

گذشتہ سال کے آخر میں مارش نے اپنے بین الاقوامی کیریئر سے سبکدوش ہونے کا اعلان کیا تھا لیکن اب انہوں نے ہر طرح کی کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا۔ اس کی سب سے بڑی وجہ دی ہنڈریڈکرکٹ لیگ کا التوا ہے ۔33 سالہ مارش انگلینڈ کے لئے 9 ٹسٹ ،103 ونڈے اور67 ٹی20 کھیلے ہیں ۔ انہوں نے مجموعی طور پر تین فارمیٹس میں217 وکٹیں حاصل کیں۔ مارش نے2009 اور2017 میں انگلینڈ کے ساتھ آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ جیتا تھا اور وہ اس ٹیم کا بھی حصہ تھیں جس نے2009 میں آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ خطاب جیتا تھا۔ انہوں نے 2006 میں ٹسٹ میں فاسٹ بولرکی حیثیت سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا لیکن بعد میں اسپن بولرکی حیثیت سے اپنے کیریئرکو آگے بڑھایا۔