Sunday, May 19, 2024
Homesliderانگلش کھلاڑیوں کی آئی پی ایل سے  وطن واپسی

انگلش کھلاڑیوں کی آئی پی ایل سے  وطن واپسی

- Advertisement -
- Advertisement -

لندن۔ گذشتہ روز آئی پی ایل 2021ءکے غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی ہونے کے بعد بیرونی کھلاڑیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور انگلینڈ کے 11 کھلاڑیوں میں 8 کھلاڑی وطن پہنچ گئے ہیں جس میں جوزبٹلر اور جانی بیرسٹو بھی شامل ہیں۔ جوس بٹلر آئی پی ایل میں راجستھان رائلز کی نمائندگی کررہے تھے جہاں انہوں نے گذشتہ مقابلہ میں اننگز کا آغاز کرتے ہوئے حیدرآباد کے خلاف شاندار سنچری اسکور کی تھی اور وہ آئی پی ایل 2021ءمیں سنچری اسکور کرنے والے تیسرے بیٹسمین بنے تھے۔

علاوہ ازیں جانی بیرسٹو سن رائزس حیدرآباد کی نمائندگی کررہے تھے اور حیدرآباد کو 6 مقابلوں میں حاصل ہونے والی واحد کامیابی میں انہوں نے نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے اہم رول ادا کیا تھا۔ دیگر کھلاڑیوں میں سام کرن، ٹام کرن، سیم بلنگز، کریس ووکس، معین علی اور جیسن رائے بھی لندن واپس ہوچکے ہیں۔

 اسکائی اسپورٹس نے مزید کہا ہیکہ آئندہ 48 گھنٹوں میں انگلش ٹیم کے کپتان ایان مرگن، ڈیوڈ ملان اور کریس جارڈن کی بھی آمد متوقع ہے۔ انگلینڈ کی جانب سے چونکہ ہندوستان پرسفر کی پابندیاں عائد ہیں لہٰذا ان کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے مسلمہ مراکز میں 10 دن کا قرنطینہ گزارنا ہوگا۔ آئی پی ایل نے تمام بیرونی کھلاڑیوں کو حفاظت کے ساتھ وطن واپسی کی طمانیت دی ہے۔ لہٰذا آسٹریلیا کی جانب سے پابندی عائد کی جانے کے بعد یہاں کے کھلاڑی مالدیپ روانہ ہوچکے ہیں۔

یہاں اس بات کا تذکرہ بھی اہم ہے کہ ہندوستان میں کورونا کے معاملات میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی بیرونی کھلاڑیوں میں تشویش بڑھ رہی تھی اور خاص کر آسٹریلیائی کھلاڑیوں نے شخصی وجوہات ظاہرکرتے ہوئے آئی پی ایل سے دستبردار ہورہے تھے جس میں سرفہرست نام اسپنر ایڈم زمپا ہے ۔علاوہ ازیں ممبئی انڈینز کے اوپنر کریس لین نے اپنے ملک کے حکام سے کھلاڑیوں کی ملک واپسی کےلئے چارٹر طیاروں کا انتظام کرنے کی درخواست کی تھی جسے کرکٹ آسٹریلیا نے مسترد کردیا  تھا لیکن اب جبکہ آئی پی ایل ہی ملتوی ہوگا ہے تو بی سی سی آئی نےبیرونی کھلاڑیوں کو محفوظ انداز میں انکے ملک واپسی کی طمانیت دی ہے ۔