Sunday, May 5, 2024
Homesliderانگلینڈ ٹسٹ سیریز ، 50 فیصد شائقین کو میدان میں داخلے کی...

انگلینڈ ٹسٹ سیریز ، 50 فیصد شائقین کو میدان میں داخلے کی اجاز ت کا امکان

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی : بی سی سی آئی نے انگلینڈ کے خلاف ہندوستان کے آئندہ چار ٹسٹ میچوں کی سیریز میں چیپوک اور نو تعمیر شدہ موتیرا اسٹیڈیم میں 50 فیصد شائقین کو میدان میں داخلے کی اجازت دینے پرسنجیدگی سے غور کررہا ہے ۔پہلے دو ٹسٹ 5 فروری کو چینائی میں شروع ہوں گے جبکہ اگلے دو ٹسٹ احمد آباد کے موتیرا کے اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ بی سی سی آئی کرکٹ آسٹریلیا سے سبق لے رہا ہے جس نے منگل کو اختتام پذیر ہندوستان سیریز کے دوران شائقین کے داخلے کی اجازت دے دی تھی۔

بی سی سی آئی کے ایک سینئر ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرائط پر کہا کہ ابھی تک چاروں ٹسٹ میچوں میں پچاس فیصد تماشائیوں کی اجازت دینے کا امکان ہے۔ بی سی سی آئی دونوں ریاستی کرکٹ اسوسی ایشنوں (ٹی این سی اے اور جی سی اے) اور ریاستی صحت کے حکام سے بھی بات چیت کر رہا ہے تاہم بی سی سی آئی کوویڈ 19 وبائی بیماری کی وجہ سے عام صحت کی صورتحال کو بھی حقیقت سے دیکھ رہا ہے اور اگر چینائی یا احمد آباد میں سے کسی ایک شہر میں بھی کورونا  کے مریض بڑھ جاتے ہیں تو پھر فیصلہ بدلا جائے گا۔ ذرائع نے مزید کہا کہ اگر آپ تمام ضروری احتیاطی تدابیر کے ساتھ 50 فیصد شائقین  کی اجازت دیتے ہیں ، تو یہاس بات کا اشارہ ہوگا کہ ہم ہندوستان میں آئی پی ایل کے دوران بھی شائقین کواجازت دے سکتے ہیں۔