Sunday, May 12, 2024
Homesliderانگلینڈ کے خلاف سیریز کامیابی ایک یادگار لمحہ ہوگا:محمد سراج

انگلینڈ کے خلاف سیریز کامیابی ایک یادگار لمحہ ہوگا:محمد سراج

- Advertisement -
- Advertisement -

ایجبسٹن ۔ ہندوستانی فاسٹ بولر محمد سراج نے انگلینڈ کے خلاف پانچویں اور آخری ٹسٹ میں تیسرے دن کے کھیل کے بعد میڈیا کو بتایا کہ یہ آسٹریلیا میں (2020-21 میں) ایک یادگار سیریز تھی اور اب انگلینڈ میں  یہ بھی یادگار رہے گی اگر ہم جیت گئے تو یہ بھی یادگار لمحہ ہوگا۔حیدرآباد کے فاسٹ بولر محمد سراج نے پہلی اننگز میں 66 رن پر چار وکٹیں لے کر ہندوستان کے سب سے کامیاب بولر بن کر ابھرے۔ ہندوستان کو سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے۔ موجودہ میچ میں کامیابی یا صرف ڈرا سیریز کی فتح یقینی بنائے گی۔

بولنگ کے دوران ہندوستان کی سوچ کا انکشاف کرتے ہوئے، انہوں نے کہا ہمیں (جونی) بیئرسٹو کی فارم کو دیکھتے ہوئے صبر کرنا پڑا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک فائدہ تھا کہ ہندوستان کے پاس 140 کلومیٹر پلس بولرزہیں۔دوسرے دن کا ذکر کرتے ہوئے جب اکثر بارش ہونے سے کھیل رک گیا تھا  انہوں نے اعتراف کیا بارش بولروں کو آرام دیتی ہے۔ یہ فاسٹ بولروں کے لیے بہت اچھا ہے۔سراج کی رائے میں ہندوستانی بولروں کے لیے کوئی ریورس سوئنگ دستیاب نہیں تھی تاہم انہوں  نے اشارہ دیا کہ گیند کم رکھ رہی تھی – یہ ہندوستان کے لیے ایک فائدہ ہو سکتا ہے کیونکہ میچ آگے بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک گیند سوئنگ یا سیمنگ کر رہی تھی وہ آف سٹمپ لائن سے باہر گیند کر رہے  تھے لیکن جب گیند اتنی حرکت نہیں کر رہی تھی تو انہں نے سیدھی بولنگ کرنے کا رخ کیا۔ہندوستان کی دوسری اننگز میں نصف سنچری پر ناقابل شکست رہنے والے چیتشور پجارا کے بارے میں، انہوں نے مزید کہا وہ ایک جنگجو ہیں۔انگلینڈ کو 284 رنز پر آؤٹ کرنے کے بعد ہندوستان نے 3 وکٹ پر 124 رنز بنائے تھے، جس سے انہیں 257 رنز کی مجموعی برتری حاصل ہوئی، جبکہ دو دن کا کھیل باقی ہے۔

انگلینڈ کے بیٹنگ کے اسٹار بیئرسٹو نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں صرف گیند کو دیکھ رہا ہوں، میں کبھی بھی بڑا ٹیکنیشن نہیں رہا۔ انہوں نے اتوار کو لگاتار ٹسٹ میں اپنی تیسری سنچری مکمل کی۔ اس بار 106، نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی سنچریوں کے بعد انہوں نے ہندوستان کے خلاف بھی یہ ہی مظاہرہ کیا ۔ہندوستان کو ایک شاندار ٹیم قرار دیتے ہوئے، یارک شائر کے بیٹر نے زور دے کر کہا ہم جو کچھ بھی نشانہ طے  کریں گے اس کا پیچھا کریں گے۔