Sunday, May 19, 2024
Homesliderاوساکا حیران کن شکست کے بعد اولمپکس سے باہر

اوساکا حیران کن شکست کے بعد اولمپکس سے باہر

- Advertisement -
- Advertisement -

ٹوکیو۔ میزبان ملک جاپان کی سوپر اسٹار اور کروڑہا عوام کی امیدوں کی مرکز ٹوکیو اولمپکس سے حیران کن طور پر باہر ہوگئی ہے۔ سابق عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار نومی اوساکا جن کے متعلق یہ قوی امید تھی کہ وہ ٹوکیو اولمپکس میں میزبان ملک کے لیے ٹینس زمرے کا گولڈ میڈل حاصل کریں گی۔ لیکن انہیں تیسرے راﺅنڈ میں حیران کن طور پر چیک جمہوریہ کی مارکٹا ونڈرو سووا کے خلاف راست سیٹوں میں 6-1, 6-4 کی شکست برداشت کرنی پڑی۔

 دوسرے درجے کی اوساکا جن کی پیدائش جاپان میں ہوئی تاہم ان کی پرورش امریکہ میں ہوئی لیکن وہ جاپانی عوام کے لیے گولڈ میڈل کی اصل امید تھیں۔ مقابلے کے دوران وہ گراﺅنڈ اسٹوکس جو ان کا اصل ہتھیار بھی ہے، اس کے صحیح استعمال میں وہ جدوجہد کرتی رہیں۔ ان کی حریف بائیں ہاتھ کی مارکیٹا نے شاندار ڈراپ شارٹس کے ذریعہ اوساکا کو آرامدہ زون سے باہر نکلنے کے لیے مجبور کیا۔ کامیابی کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے مارکیٹا نے کہا کہ اولمپکس کا مقابلہ جاپان میں اور مقامی کھلاڑی کے خلاف کھیلنا کبھی آسان نہیں ہوتا اور اس مقابلے میں بھی مجھ پر بہت زیادہ دباﺅ تھا جس کا اندازہ بھی نہیں کیا جاسکتا۔ لیکن بڑی کھلاڑی کے خلاف اہم کامیابی اطمینان بخش ہے۔ دوسری جانب اوساکا جنہوں نے جمعہ کے دن منعقدہ اولمپک کی افتتاحی تقریب میں ملک کی نمائندگی کی تھی۔

 انہوں نے ابتدائی دو مقابلوں میں راست سیٹوں میں فتوحات حاصل کرتے ہوئے گولڈ میڈل کی امیدوں کو مزید قوی کردیا تھا حالانکہ ذہنی طور پر تھکان کے باعث انہوں نے ٹینس سے دو ماہ کا وقفہ لیا تھا۔ اوساکا کے لیے مقابلے کے دوران موسم کے حالات بھی بہتر نہیں تھے کیوں کہ بارش ہونے کی وجہ سے میدان کا چھت بند کردیا گیا تھا۔ مقابلے کے فوراً بعد کھیل کے انتظامیہ نے اعلان کیا کہ اوساکا میدان سے روانہ ہوچکی ہیں اور وہ میڈیا نمائندوں کے لیے اظہار خیال کے لیے دستیاب نہیں ہیں۔