Sunday, May 19, 2024
Homesliderاومی کرون خوف: کرناٹک میں نئے سال کی تقاریب پر پابندی عائد...

اومی کرون خوف: کرناٹک میں نئے سال کی تقاریب پر پابندی عائد کردی گئی

- Advertisement -
- Advertisement -

بیلگاوی۔ کرناٹک حکومت نے منگل کو ریاست میں موجودہ کوویڈ کی صورتحال کے پیش نظر نئے سال کی تقریبات پر پابندیوں کا اعلان کیا۔ سوورنا ودھانا سودھا میں چیف منسٹر بسواراج بومئی نے کہا کہ یہ فیصلہ حکام اور کوویڈ ماہر کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس  میں لیا گیا ہے جنہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ بنگلورو میں ایم جی روڈ، بریگیڈ روڈ اور آس پاس کے علاقوں میں معمول کے بڑے اجتماعات پر اس بار پابندی لگا دی گئی ہے۔

نئے سال کی تقریبات کے لیے ریاست بھر میں کسی بھی جگہ پر بڑے اجتماعات پر بھی پابندی ہے۔انہوں نے کہا مزید کہا کہ جہاں تک کلبوں کا تعلق ہے، پب کا تعلق ہے، ڈی جے میوزک، خصوصی تقریبات کی اجازت نہیں ہے۔ داخلے کو 50 فیصد گنجائش تک محدود کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے  مزید کہا کہ ریاست میں کہیں بھی بڑے پیمانے پر پارٹیوں کی اجازت نہیں ہے۔ بومائی نے مزید کہا کہ یہ اپارٹمنٹ کے احاطے پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ ریذیڈنٹ ویلفیئر اسوسی ایشن کو اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ ان کے احاطے میں کوئی بڑا اجتماع اور پارٹیاں نہ ہوں۔ داخلے کی اجازت صرف ان لوگوں کے لیے ہے جنہیں کووِڈ ویکسینیشن کی دو خوراکیں دی گئی ہیں۔

یہ قوانین 30 دسمبر سے 2 جنوری تک لاگو ہوں گے۔ کرسمس کی تقریبات کے دوران، احاطے کے باہر بڑے اجتماعات کی اجازت نہیں ہے اور چرچ کے اندر عبادت کی اجازت ہے اور چرچ کے حکام کو سماجی دوری کو یقینی بنانا چاہیے، بومائی نے وضاحت کی۔ ریاست میں اومی کرون کے 19 مریضوں  کی نشاندہی پر ریاستی محکمہ صحت پریشان ہے۔ یہ معاملے  بنگلورو کے علاوہ دیگر اضلاع میں درج  ہوئے ہیں اور صحت کی مشینری اسے قابو میں کرنے کے موڈ پر ہے۔ خوش قسمتی سے تمام مریض غیر علامتی ہیں اور صحت یاب ہو رہے ہیں۔