Sunday, May 19, 2024
Homesliderاوڈیشہ میں احتیاطی طور پر کیبل  بریج بند کردیا گیا

اوڈیشہ میں احتیاطی طور پر کیبل  بریج بند کردیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

بھونیشور۔ گجرات کے موربی میں کیبل بریج کے حادثے کے بعد اوڈیشہ حکومت بیدار ہوئی  ہے اور اس نے  کٹک ضلع کے دھابلیشور میں مہاندی ندی پر کیبل  بریج کو مرمت کے کاموں کے لیے ایک دن (منگل) کے لیے بند کردیا۔ متعلعہ  ایک عہدیدار نے اس خبر کی اطلاع دی ہے ۔میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کٹک کے ضلع کلکٹر، بھبانی شنکر چایانی نے کہا کہ ایک تکنیکی ٹیم نے اتوار کوسسپنشن بریج  کا دورہ کیا اور اپنی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اب، ایک ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (اے ڈی ایم ) کی قیادت میں ایک اور ٹیم کو مزید معائنہ کے لیے بریج دورہ کروایا جائے گا۔

کلکٹر نے کہامنگل کو برج کو عقیدت مندوں کے لیے بندکردیا جائے گا۔ اگر یہ پل محفوظ پایاجاتا ہے، تو اسے کم سے کم گنجائش کے ساتھ استعمال کی اجازت دی جائے گی ۔ اگر ضرورت پڑی توپل کو مکمل طور پر بند کردیا جائے گا۔کیبل  بریج  کے  متبادل کے طور پرلوگ مناسب حفاظتی احتیاط کے ساتھ مشینی کشتیوں کے ذریعے مندر کا دورہ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پل کے قریب فائرسروسز اور اوڈیشہ ڈیزاسٹر ریپڈ ایکشن فورس شعبہ  کے عہدیدارتعینات کیے جائیں گے۔

کٹک ضلع کے اتھا گڑھ میں مہانادی ندی میں ایک جزیرے پر دھابلیشور شیو کی عبادت گاہ کو جوڑنے والا کیبل  بریج 2006 میں تعمیرکیا گیا تھا اور اب یہ کمزور پڑچکا ہے۔ لہذا اب مقامی انتظامیہ نے ایک وقت میں 600 افراد سے اپنی زیادہ سے زیادہ گنجائش والے اس راستے پر  200 افرادتک محدودکردی ہے۔قابل ذکر ہے کہ گجرات کے علاقے موربی میں اتوار کی شام کیبل  بریج اس وقت گرگیا جب تقریباً 400 لوگ ماچھو ندی پر پل پرموجود تھے۔ اس حادثے میں اب تک 140 سے زائدافراد ہلاک ہوچکے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا قوی خدشہ ہے ۔