Friday, May 17, 2024
Homeتازہ ترین خبریںاڈوانی اور جوشی کا ٹکٹ کاٹنے پراروند کیجریوال نے کی بی جے...

اڈوانی اور جوشی کا ٹکٹ کاٹنے پراروند کیجریوال نے کی بی جے پی پر تنقید

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی:بھارتیہ جنتا پارٹی نے جانے مانے لیڈر و پارٹی کے سینیر قائد لال کرشن اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی کا لو ک سبھا انتکابات کے لئے ٹکٹ کاٹ دیا ہے۔بی جے پی کے اس فیصلہ کے بعد عام آدمی پارٹی (AAP)کے سربراہ و دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بی جے پی پر سخت تنقید کی ہے۔

کیجریوال نے اس سے متعلق ٹویٹ کیا ہے کہ ’’مودی جی نے جس طرح اپنے بزرگوں لال کرشن اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی جی کی تو ہین کی ہے یہ ہندو سنسکرتی کے خلاف ہے۔

واضح ہو کہ بی جے پی کے سینیر لیڈر لال کرشن اڈوانی حلقہ انتخاب گاندھی نگر نشست سے بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کو اُمیدوار بنایا ہے۔ وہیں مرلی منوہر جوشی کو بھی بی جے پی نے لوک سبھا الیکشن لڑنے سے منع کیا ہے۔

اروند کیجریوال نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ’’مودی جی نے جس طرح اپنے بزرگوں لال کرشن اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی جی کی تو ہین کی ہے یہ ہندو سنسکرتی کے خلاف ہے۔ہندو مذہب میں ہمیں بزرگوں کی عزت کرنا سکھایا گیا ہے۔اس کے علا وہ ایک اور ٹویٹ میں کیجریوال نے کہا کہ’’جنہوں نے گھر بنایا ،اُنہی بزرگوں کو گھر سے نکال دیا۔جو اپنے بزرگوں کا نہیں ہو سکتا وہ کس کا ہو گا۔۔؟