Sunday, May 19, 2024
Homeٹرینڈنگاڑیسہ کی عدالت نے عصمت دری و قتل کے مجرم کو موت...

اڑیسہ کی عدالت نے عصمت دری و قتل کے مجرم کو موت کی سزا سنائی

- Advertisement -
- Advertisement -

بھونیشور : اڑیسہ کے کٹک کی ایک اسپیشل پوکسو  عدالت نے جمعرات کے روز محمد مشتاق نامی شخص کو چھ سال کی بچی کی عصمت دری کرنے اور اس کا قتل کے جرم میں موت کی سزا سنائی۔سر؎کاری وکیل سوری مہا بھارت نے بتایا کہ عدالت نے چہارشنبہ کو مشتاق کو آئی پی سی کی دفعہ 302,،363،376اے بی اور پروٹیکشن آف چلڈرن سیکسول آفینس (پوکسو) ایکٹ،کے تحت مجرم قرار دیا۔

ملزم نے 21اپریل2018کو سیلپور کے ایک اسکول کے قریب چھ سال کی بچی کی عصمت دری کی تھی اور اس کے سر کو پتھر سے کچل کر اس کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔ متاثربچی کی حالت خراب ہونے پر اسے سیلپور ہیلتھ سنٹر (سی ایچ سی) پہنچایا گیا اور بعد میں اسے کٹک کے ایس سی بی میڈیکل کالج اور اسپتال میں منتقل کر دیا گیا تھا۔29اپریل 2018کو علاج کے دوران لڑکی نے دم توڑ دیا تھا۔