Sunday, May 5, 2024
Homesliderاکشے کمار کی فلم ‘‘ اسپشل 26 ’’ کی طرح بوئن پلی...

اکشے کمار کی فلم ‘‘ اسپشل 26 ’’ کی طرح بوئن پلی میں اغوا کیا گیا

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد۔ہندوستانی فلموں کا زندگی کے ہرشعبہ پر گہرا اثر پڑتا ہے اور خاص کر ہندوستانی فلموں اور ملک کی سیاست کا چولی دامن کا رشتہ ہے کیونکہ جہاں سیاستی میدان میں کوئی بڑا واقعہ ہوتا ہے تو اس پر فوراً فلم بن جاتی ہے اور کئی مشہور فلموں کو بنیاد بناکر سیاست میں سازشیں اور حکمت عملیاں بنائی جاتی ہے اور اب بوئن پلی اغوا مقدمہ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بالی ووڈ فلم ‘‘ اسپشل 26 ’’ کی کہانی کو بنیاد بناکر یہ اغوا کیا گیا  تھا ۔

حیدرآباد پولیس نے زیر بحث بوئن پلی کے اغوامقدمہ میں پیشرفت  حاصل کی ہے  جس میں تلگودیشم پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر بھومہ اکھیلہ پریا شامل ہیں، معلومات کے مطابق پریا نے اغوا کے معاملے کے بارے میں بہت ساری پھلیوں سے پردہ فاش کیا ہے جس سے پولیس کو اس معاملے میں تمام کڑیوں  کو جوڑ کر مزید تفصیلات حاصل کرنے میں مدد ملی ہے ۔

یہ بتایا گیا ہے کہ اکھلیہ پریا کے شوہر کے بھائی چندرہاس نے اغوا کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہاں تک کہ اس نے اس میں شامل لوگوں کو بھی ٹریننگ دی۔ چندرہاس نے اکشے کمار اسٹاررفلم  اسپیشل 26 سے متاثر ہوکر اغوا کی منصوبہ بندی کی تھی جس کی بنیاد یہ تھی کہ بالی ووڈ کی معروف فلم کی طرح اس اغوا کو بھی انجام دیا جائے گا ۔

بالکل اکشے کمار کی فلم کی طرح ،چندرہاس  نےسی بی آئی عہدیداروں کی حیثیت سے افراد  کو پیش کرنے کے لئے کچھ جعلی آئی ڈی حاصل کئے ۔ عہدیداروں کےلئے وردی کسی فلم کمپنی سے لائی گئی تھی جو کرایہ پر کپڑے دیتی ہے۔ تاہم ،اس میں کہا گیا ہے کہ اکھیلا پریا نے اپنے شوہر بھگوار رام کے نام  پر کوئی بل ادا نہیں کیا۔ دوسری طرف پریا کی گرفتاری کے بعد سے مفرور رہنے والے ان کے شوہر بھگ رام اور گونٹور سیینو سمیت دیگر ملزموں کی گرفتاری  کے لئے پولیس کوئی کسر نہیں چھوڑ رہی ہے۔