Friday, May 17, 2024
Homeٹرینڈنگاگردہلی میں این آر سی نافذ کی گئی تو، منوج تیواری کو...

اگردہلی میں این آر سی نافذ کی گئی تو، منوج تیواری کو پہلے شہر چھوڑنا پڑے گا : کیجریوال

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی:دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے چہارشنبہ کے روز این آر سی سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”اگر قومی دارالحکومت میں این آر سی نافذ کی گئی،تو دہلی بی جے پی کے سربراہ منوج تیواری کو پہلے شہر چھوڑنا پڑے گا۔کیجریوال سے پوچھا گیا تھا کہ دہلی میں صحافی پر حملے پر منوج تیواری کہتے ہیں کہ باہر سے گھسنے والے اس کے ذمہ دار ہین۔کیا دہلی میں این آر سی نافذ کیا جانا چاہئے۔۔؟اس کے جواب میں کیجریوال نے کہا ”اگر قومی دارالحکومت میں این آر سی نافذ کی گئی،تو دہلی بی جے پی کے سربراہ منوج تیواری کو پہلے شہر چھوڑنا پڑے گا۔

منوج تیواری،جودہلی سے لوک سبھا کے رکن بھی ہیں،آسام میں این آر سی ہونے کے بعد قومی دارالحکومت میں نیشنل رجسٹر آف سٹیزن (این آر سی) کروانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔انہوں نے میڈیا کو بتایا کہ ”این آر سی اس لئے اہم ہے کہ اس شہر میں غیر قانونی غیر ملکی تارکین وطن کے رہنے کا کو ئی ریکارڈ نہیں ہے،جو ملک کی سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔

تیواری نے کہا کہ ”غیر قانونی تارکین وطن کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے،وہ جرائم بھی کر سکتے ہیں،وہ ملک دشمن سرگرمیاں بھی انجام دے سکتے ہیں۔یہ ملک کے ساتھ ساتھ عوام کی حفاظت کے لئے بھی خطرہ ہے۔انہوں نے کہا کہ این آر سی صرف ان لوگوں کو نشانہ بنائے گا۔جو ملک کے باہر سے ہیں۔دہلی میں مقیم ہندوستانی،ملک کے کسی بھی حصے سے تعلق رکھنے والے لوگ اس سے متاثر نہیں ہوں گے۔