Sunday, May 19, 2024
Homeدیگرتجارت و حرفتاگریکلچر، ہارٹیکلچراور فشری سائنس میں کرئیر کے بہتر مواقع،کورسز میں داخلوں کا...

اگریکلچر، ہارٹیکلچراور فشری سائنس میں کرئیر کے بہتر مواقع،کورسز میں داخلوں کا آغاز

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد ۔ تلنگانہ اسٹیٹ انجینئرنگ اگریکلچر اور میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ جس میں جن طلباء نے کامیابی حاصل کی ہے ان کے لیے اگریکلچر ، باغبانی اور فشری سائنس میں اعلی تعلیم اور کرئیر کے بہترین مواقع ہیں ۔ پروفیسر جیا شنکر تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچر یونیورسٹی (پی جے ٹی ایس اے یو) جو کہ کہ انڈرگریجویٹ پروگرام کے مختلف امور کی دیکھ بھال کر رہی ہے، اس نے اپنی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں کہا ہے کہ جو طلباءمیڈیکل اور انجینئرنگ کے علاوہ وہ دیگر شعبوں میں کرئیر بنانا چاہتے ہیں ان کے لئے زراعت ، باغبانی اور اور مچھلی کے شعبے میں بہترین مواقع دستیاب ہیں ۔

 اسی کے تحت مختلف تعلیمی مراکز کی جانب سے جو پروگرام اور کورسز فراہم کیے جا رہے ہیں وہ قابل ذکر ہیں ۔ ویٹرنری سائنس اور اینیمل ہسبنڈری میں بیچلر ڈگری اگریکلچر میں بی ایس سی کے علاوہ اگریکلچر شعبے میں ہیں جن میں ریگولر اور پیمنٹ سیٹس دستیاب ہیں ۔ باغبانی میں بھی بی ایس سی میں داخل فراہم کیے جا رہے ہیں اس کے علاوہ فشری سائنس میں بھی بی ایس سی داخلے کےلئے تفصیلات فراہم کردی گئی ہیں۔

پروفیسر جیا شنکر تلنگانہ اسٹیٹ ایگریکلچرل یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر سدھیر کمار نے کہا ہے کہ کہ مذکورہ کورسز میں طلباء کاداخلہ ٹی ایس ایم سی 2019 ٹسٹ میں حاصل کردہ رینک کے مطابق ہوگا اور اسی طرح مذکورہ بالاکورسز بی ایس سی کی 75 نشستوں میں داخلوں کے لیے بھی یہی طریقہ کار رہے گا۔ اگر کلچر اور اور باغبانی کے کورس میں 20 نشستیں موجود ہیں۔ خواہشمند طلباء 27 جولائی تک آن لائن درخواست دے سکتے ہیں لیکن تمام طلباءکو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ آن لائن درخواست دینے سے قبل پراسپیکٹس کا بغور مطالعہ کر لیں ۔

 علاوہ ازیں آن لائن درخواست اور کونسلنگ کے لئے شرکت کرنا ہی داخل کی ضمانت نہیں ہوگی ۔ رجسٹرار نے یہ بھی واضح کر دیا ہے کہ ریاست تلنگانہ میں پی جے ٹی ایس اے یو واحد یونیورسٹی ہے جو کہ بی ایس سی اگریکلچر میں داخل فراہم کرتی ہے ۔ ڈاکٹر کمار نے طلباءاور اولیائے طلباءکو یہ انتباہ بھی دے دیا ہے کہ اس یونیورسٹی میں داخلہ کے لئے کسی ثالثی شخص یا کنسلٹنٹ کے دھوکہ دہی کا شکار نہ بنے کیونکہ تمام نشستوں پر راست داخلہ کی نگرانی یونیورسٹی ہی کرتی ہے اور یونیورسٹی کے ذریعے ہی مذکورہ بالا کورسز میں داخلے دیے جاتے ہیں۔

 یونیورسٹی نے این آر آئی این آر آئی اسپانسرڈ کوٹہ کے تحت موجود 25 نشستوں میں داخلوں کے لئے درخواست دینے کی آخری تاریخ 31 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ مزید تفصیلات کےلئے یونیورسٹی کا ویب سائٹ ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔

                                                                     www.pjtsau.edu.in