Saturday, May 18, 2024
Homeتازہ ترین خبریںاگلی حکومت بی جے پی کی نہیں این ڈی اے کی...

اگلی حکومت بی جے پی کی نہیں این ڈی اے کی ہوگی

- Advertisement -
- Advertisement -

ممبئی ۔ 19مارچ – آئندہ انتخابات میں بی جے پی اکثریت سے دور رہنے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے شیوسینا کے سینئر لیڈر سنجے راوت نے کہا کہ 2014ء میں بی جے پی نے حکومت بنائی تھی لیکن 2019ء میں این ڈی اے کی حکومت ہوگی ۔

بی بی سی مراٹھی کی جانب سے یہاںمنعقدہ ایک ایونٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ نے پیش قیاسی کی ہے کہ 2014ء کے بعد ہندوستانی سیاست میں rجحانات تبدیل ہوئے ہیں ۔ 2014ءمیں بی جے پی نے واضح اکثریت کے ساتھ اقتدار سنبھالا تھا اور اب 2019ءمیں لوک سبھا انتخابات میں این ڈی اے کی حکومت ہوگی ۔

راوت نے یہ بھی اظہار کیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو 210نشستیں حاصل ہوسکتی ہے لیکن این ڈی اے کو تقریباً 300نشستیں حاصل ہوں گی ۔ شیو سینا بی جے پی کی ایک قدیم حلیف ہے اور اس کی نمائندگی کرنے والے راوت نے آئندہ انتخابات کے ضمن میں کہا ہے کہ بی جے پی کے پاس شاید مودی کے علاوہ کوئی دوسرا وزیراعظم کا امیدوار نہےں لیکن این ڈی اے کے پاس کئی ایک نام موجود ہیں جو کہ وزارت عظمی کےلئے موزوں ہیں لیکن یہ تو بی جے پی کی جانب سے 200سے کم نشستوں کے بعد ہی فیصلہ ہوسکتا ہے

۔ 2014ءمیں بی جے پی نے 282نشستیں حاصل کی تھی جو کہ 1984ءکے لوک سبھا کے بعد کسی بھی ایک پارٹی کی جانب سے حاصل کی جانے والی سادہ اکثریت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ساڑھے تین برس قبل ہی کہہ دیا تھا کہ 2014 اور 2019ءمیں حالات مختلف ہوں گے ۔ مرکز میں 2014 کو بی جے پی نے حکومت بنائی تھی لیکن 2019ءمیں این ڈی اے کی حکومت ہوگی ۔ بی جے پی اور این ڈی اے کےلئے نشستوں کی تعداد کے ضمن میں راوت نے کہاکہ بی جے پی کو 210نشستیں حاصل ہوسکتی ہے لیکن این ڈی اے کی کامیابی 300کا نشانہ عبور کرے گی ۔ پلوامہ حملہ کے بعد عوامی رجحانات کاتذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد ہندوستانی عوام چاہتے ہیںکہ مرکز میں حکومت مضبوط ہاتھوں میںہو۔