Sunday, May 19, 2024
Homesliderاگلے200 دن ہندوستانی ہاکی کےلئے کافی اہم : سنگھ ۔ رانی

اگلے200 دن ہندوستانی ہاکی کےلئے کافی اہم : سنگھ ۔ رانی

- Advertisement -
- Advertisement -

نئی دہلی ۔ ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کے کپتان منپریت سنگھ اور خواتین ٹیم کی کپتان رانی نے کہا ہے کہ اولمپکس میں اب 200 دن باقی ہیں اور یہ200 دن ہمارے لئے بہت اہم ہیں۔ یاد رہے کہ اولمپکس کا انعقاد 2020 میں ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اسے2021 تک کے لئے ملتوی کردیاگیا تھا۔ اس سال جولائی اگست میں ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد کیا جائے گا۔

منپریت نے کہا اس سال اولمپک کھیلوں میں بہت سارے چیلنجز ہیں اور ہمیں اس کے لئے ذہنی طور پر تیار رہنا ہوگا۔کچھ غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے لیکن ہمیں صرف اس بات کی فکر کرنی ہوگی کہ ہمارے قابو میں کیا ہے اور اپنی بہترین کارکردگی کے لئے محنت کرنی ہے ۔انہوں نے کہا اگلے 200 دن ہمارے لئے بہت اہم ہیں۔ ٹوکیو میں میڈل جیتنے کے لئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اپنی تربیت اور مقابلے میں صد فیصدکارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ یافتہ رانی نے کہا گزشتہ قومی کیمپ جو چار ماہ تک چلا اس میں ہم نے اپنی پرانی فارم حاصل کرنے کے لئے کافی محنت کی۔ اگلے چند مہینوں میں ہم اپنے کھیل کے تمام پہلوؤں کو بہتر بنانے پر توجہ دیں گے ۔ اس سال کے مقابلے سے ہمیں پتہ چلے گا کہ ہم کہا کھڑے ہیں اور ہمیں کس شعبہ میں بہتری لانے کی ضرورت ہے ۔ یہاں سے ہم سب کو اپنا بہترین کرنے کے لئے سخت محنت کرنی ہوگی۔ ہمیں ہرمیچ اور ہر سیشن میں خود کو ثابت کرنا ہوگا جس سے ہم ٹیم میں اپنی جگہ یقینی بناسکے ۔ ہمارے پاس ٹیم میں بہت سے اچھے نوجوان کھلاڑی ہیں جو میرے خیال میں ٹیم میں جگہ بنائیں گے ۔ ہمیں اپنی ذہنی فٹنس پر بھی توجہ دینی ہوگی اور زخمی ہونے سے خود کو محفوظ رکھنا ہوگا۔