Tuesday, May 21, 2024
Homesliderایرانی ریسلنگ چیمپین کو نوید اکفری کو سزائے موت سنائی

ایرانی ریسلنگ چیمپین کو نوید اکفری کو سزائے موت سنائی

- Advertisement -
- Advertisement -

تہران: ایک ایرانی ریسلنگ چیمپین کو 2018 میں حکومت مخالف مظاہروں میں کردار ادا کرنے پر نوید سزائے موت سنائی گئی ہے۔ فارسی زبان کے نشریاتی ادارے ایران انٹرنیشنل کے مطابق عدالت عظمیٰ نے تصدیق کی کہ نوید اکفری کو دو سزائے موت ، ساڑھے  چھ سال قید اور 74 کوڑے کی سزا سنائی گی۔

ایران انٹرنیشنل کے ایڈیٹر ثاقب صبا نے میڈیا سے کہا کہ اکفری کے بھائی وحید اور حبیب کو سزائے موت سے بچا لیا گیا لیکن انہیں بالترتیب 54 اور 27 سال قید کی سزا سنائی گئی اور ساتھ ہی ہر ایک کو 74 کوڑے مارے گئے۔بہن بھائیوں نے مبینہ طور پر 2018 میں ہوئے احتجاج میں حصہ لیا تھا جو ملک میں ابتر ہوتی معاشی صورتحال کی وجہ سے شروع ہوئے تھے لیکن وہ حکومت مخالف تحریک میں شامل ہوگئے تھے۔

عدلیہ نے بھائیوں پر 20 مختلف جرائم کا الزام عائد کیا جن میں غیر قانونی اجتماعات میں شرکت ، قومی سلامتی کے خلاف جرائم کی سازش ، اور اعلی قائد کی توہین شامل ہے۔صبا نے کہا کہ اکفری کا معاملہ واقعی سب کے لئے پریشان کن ہے۔وہ قومی ہیرو ہے اور ہمیں مظاہروں میں اس کی شرکت کے حالات کا پتہ تک نہیں ہے۔

صبا نے کہا کہ اکفری کو ان کے بھائیوں کے خلاف جھوٹے اعترافات میں اذیت دی گئی تھی ۔علاوہ ازیں  ان کے وکیل نے کہا ہے کہ ان کے اعترافات کی کسی عدالت میں کوئی اہمیت نہیں ہے۔صبا نے کہا کہ حکومت جو بھی اس سے عدم اطمینان کا اظہار کرتی ہے یہاں تک کہ پرامن طور احتجاج کرنے والے افراد پر بھی شدد کے ساتھ دباؤ ڈالا جاتا ہے۔

صبا نے مزید کہا سب سے بدترین کام جو اکفری نے اپنے دوستوں ، افراد خاندان اور ہم وطنوں کی بگڑتی معاشی صورتحال کے دوران ہمدردی کا اظہار کیا تھا ، لیکن حکومت نے ان مظاہروں کا جس طرح سے جواب دیا وہ خوفناک ہے ۔

یہ ایک ایسی حکومت کی کارروائی ہے جو خوفزدہ ہے۔ جس کی وجہ سے وہ مخالفت کرنے والوں کے خلاف انتقامی کارروائی کررہی ہے ۔ایران سزائے موت کے وسیع پیمانے پر استعمال خصوصا مظاہرین اور سیاسی نظربندوں کے خلاف بدنام ہے۔

انسانی حقوق گروپ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق ایران ہر سال دی جانی والی پھانسیوں کے معاملے  میں صرف چین سے پیچھے ہے جبکہ  صرف 2019 میں ہی کم از کم 251 افراد کو سزائے موت دی گئی ہے ۔ایمنسٹی نے کہا کہ ان میں سے بہت سارے پھانسیوں کو سر عام سرانجام دیا جاتا ہے اور اسی طرح اکفری اور انکے بھائیوں کے ساتھ بھی کیا جارہا ہے۔