Wednesday, May 22, 2024
Homesliderایران امن کوششوں کا حصہ نہیں بن سکتا : یمن

ایران امن کوششوں کا حصہ نہیں بن سکتا : یمن

- Advertisement -
- Advertisement -

دبئی: یمن کے وزیر اطلاعات معمر الارانی نے کہا کہ ایران خطے میں غیر مستحکم سرگرمیوں کی وجہ سے ملک میں امن کے قیام میں مدد نہیں کرسکتا۔ العریانی کا یہ تبصرہ یمن میں اقوام متحدہ کے ایلچی مارٹن گریفتھس علی اصغر خواجی سے ملاقات کے بعد  کیا گیا ہے جو ایران کے وزیر خارجہ کے سینئر معاون ہیں۔

گریفتھس نے خاجی کے ساتھ اپنی گفتگو کو تعمیری قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ میں نے آج ایران کے ایف ایم علی اصغر خواجی کےسینئر معاون کے ساتھ ایک بہت ہی تعمیری ملاقات کی۔ اقوام متحدہ کے مندوب نے کہا کہ ہم نے ملک گیر جنگ بندی تک پہنچنے کی کوششوں اور یمن میں سیاسی عمل کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔العریانی نے کہا یہ تبصرہ یمن میں امن کو غیر مستحکم کرنے اور اسے پڑوسی ریاستوں پر حملہ کرنے اور سمندری بحری خطرہ بنانے کے لئے استعمال کرنے میں ایران کے کردار کو نظرانداز کرتا ہے۔

حال ہی میں عرب اتحادی افواج نے یمن میں دو ہفتوں کے لیے مکمل جنگ بندی کا اعلان کیا ۔جنگ بندی کا اعلان کرونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کے پیش نظر کیا گیا ۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق عرب اتحادی افواج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ یمن میں جنگ بندی دو دو ہفتے کے لیے نافذ کردی گئی ہے۔ جنگ بندی میں حالات کے پیش نظر توسیع کی جا سکتی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ جنگ بندی صرف یمنی قوم کے لیے کی گئی ہے۔ توقع کرتے ہیں کہ حوثی باغی بھی جنگ بندی کی تجویز قبول کریں گے۔