Tuesday, May 21, 2024
Homesliderایران سعودی مذاکرات کے نئے دور کی میزبانی کے لیے عراق تیار

ایران سعودی مذاکرات کے نئے دور کی میزبانی کے لیے عراق تیار

- Advertisement -
- Advertisement -

 بغداد ۔ عراق کے وزیر خارجہ فواد حسین نے بغداد میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان براہ راست مذاکرات کے نئے دور کی میزبانی کے لیے عراق کی تیاری کا اظہار کیا ہے۔ ژنہوا نیوز ایجنسی نے عراقی وزارت خارجہ کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ  میں کہا ہے کہ حسین نے اپنے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبد اللہیان کے ساتھ فون پر بات چیت میں یہ بیانات دیئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فون کال کے دوران، عراقی اعلیٰ سفارت کار نے تصدیق کی کہ عراقی حکومت کی جانب سے بغداد میں سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کے درمیان براہ راست بات چیت کی سہولت فراہم کرنے کا ارادہ ہے تاکہ تعلقات کو معمول پر بحال کیا جا سکے۔

 بیان کے مطابق، بغداد میں سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کے تازہ ترین دور کو مثبت قرار دیتے ہوئے، امیر عبداللہیان نے مذاکرات کے نتائج پر عمل درآمد کا خیرمقدم کیا اور اس سلسلے میں عراقی وزارت خارجہ کے کردار کی تعریف کی۔ دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے اور علاقائی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے بغداد نے گزشتہ سال ایران اور سعودی عرب کے درمیان براہ راست مذاکرات کے چارا دوار کی میزبانی کی اور پانچواں دور رواں سال اپریل میں منعقد ہوا۔

 مملکت کی جانب سے ایک شیعہ عالم کو پھانسی دینے کے بعد ایران میں سعودی سفارتی مشن پر حملوں کے جواب میں، سعودی عرب نے 2016 کے اوائل میں ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لیے تھے۔ اپریل 2021 میں سفارتی تعلقات کو معمول پر لانے پر براہ راست بات چیت دوبارہ شروع کرنے کے بعد دونوں حریفوں کے کشیدہ تعلقات میں بہتری کے آثار نظر آئے۔یادرہے کہ سعودی عرب کے علاقوں میں حملوں کو مملکت ایران کو قصور وار مانتی ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے علاوہ خطہ میں بھی ایک قسم کی کشیدگی پائی جاتی ہے۔