Friday, May 17, 2024
Homeتازہ ترین خبریںایررابیلی دیاکر راؤ نے بنڈارو دتاتریہ کو گورنر نامزد ہونے پر تہنیت...

ایررابیلی دیاکر راؤ نے بنڈارو دتاتریہ کو گورنر نامزد ہونے پر تہنیت پیش کی

- Advertisement -
- Advertisement -

حیدرآباد : وزیر پنچایت راج ایررابیلی دیاکر راؤ نے ہفتہ کو بی جے پی کے سینئیر رہنما بنڈارو دتاتریہ کو ہماچل پردیش کے گورنر نامزد کئے جانے پر مبارکباد دی اور شال پوشی و گلدستہ پیش کرتے ہوئے انہیں تہنیت پیش کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دیاکر راؤ نے کہا کہ بنڈارو دتاتریہ صاف کردار رکھنے والے شریف شخص ہیں۔انہوں نے کبھی بھی اپنے تبصروں یا ریمارکس سے کسی کو تکلیف نہیں دی اور ریاست اور قوم کی موثر انداز مین خد مت انجام دی۔دیاکر راؤنے د تاتریہ کے روشن مستقبل اور بہتر صحت کی دعا کی۔واضح ہو کہ بنڈارو دتاتریہ 11ستمبر کو ہماچل پردیش کے نئے گورنر کی حیثیت سے حلف لیں گے۔